Amjid Ch

Amjid Ch

Share

13/05/2026

جب دو نمبر لوگ کرسیوں پر براجمان ہوں گے تو عزت بھی پھر دو نمبر لوگوں ہی کی کی جائے گی۔

منشیات ڈیلر “پنکی” کی گرفتاری کے انداز نے سب کو حیران کر دیا۔
نہ ہتھکڑیاں لگیں، نہ قانون کی سختی نظر آئی، بلکہ ایسا پروٹوکول دیا گیا جیسے کوئی وی آئی پی شخصیت ہو۔

عدالت میں پیشی کے دوران پنکی اس انداز میں چلتی نظر آئی جیسے کوئی بڑی ڈان ہو، جبکہ پولیس اہلکار اس کے پیچھے پیچھے چل رہے تھے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے اس رویے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا قانون صرف غریب اور کمزور لوگوں کے لیے رہ گیا ہے؟

✍️ آپ لوگ خود فیصلہ کریں، کیا یہ سب کچھ ملک میں درست ہو رہا ہے؟
قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، نہ کہ طاقتور اور بااثر لوگوں کے لیے الگ نظام۔

12/05/2026

📢 تازہ اپڈیٹ — کوٹھیاں میڈیا سیل گروپ

نکیال کے مقام پر مین روڈ کو احتجاجاً بند کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام ایکشن کمیٹی کی کال کی بحالی اور کوٹلی میں کچرے کے مسئلے سمیت دیگر عوامی مطالبات کی عدم تکمیل کے خلاف کیا گیا ہے۔

مظاہرین کا واضح مؤقف ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے، اس وقت تک سڑک نہیں کھولی جائے گی۔

نکیال کے تاجران اور ایکشن کمیٹی نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے مین شاہراہ کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے، جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔

صدر انجمن تاجران فتح پور تھکیالہ سردار عبدالشکور خان نے بھی احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے شرائط کی تکمیل تک دھرنے اور روڈ بندش جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

📌 صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور ٹریفک نظام متاثر ہے۔

12/05/2026

عوام صبر و تحمل سے کام لے ضلع کوٹلی میں گزشتہ کئی عرصہ سے کچرے کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات شہریوں کے لیے وبالِ جان بنے ہوئے تھے۔ گلی محلوں میں پھیلی غلاظت اور تعفن نے نہ صرف عوامی زندگی کو اجیرن کر رکھا تھا بلکہ وبائی امراض کے پھیلنے کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے ۔ اس عوامی تکلیف کا ادراک کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری محمد یاسین نے میدان میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چوہدری محمد یاسین نے کچرے کے مسئلے پر کوٹلی کی آواز سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ عوام کو اس اذیت سے نجات دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔
عوامی تکلیف کا خاتمہ اولین ترجیح ہے انہوں نے واضح کیا کہ صفائی کا مسئلہ اب صرف انتظامی نہیں بلکہ انسانی ہمدردی کا معاملہ بن چکا ہے اور وہ ہر صورت اسے حل کر کے دم لیں گے۔
انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی بلدیاتی نمائندگان اور لوکل کمیونٹی کے سرکردہ افراد کا ایک مشترکہ اجلاس طلب کر رہے ہیں۔📢 تازہ اپڈیٹ — کوٹھیاں میڈیا سیل گروپ

Want your business to be the top-listed Media Company in Riyadh?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Shahbab Street
Riyadh