Jandool Awaz
"Welcome to the official page of Basit Khan"
Stay connected for authentic, News, motivational, sports, Islamic,vlog, live gup shup, Talent,inspiring content that promote moral values. Islamic videos,Dir awaz,Jandool Awaz,Celebrities programms,Musafaro Jwand,poetry,Education,Social Issues,Sports,Politics,Entertainment,photos,Awareness+Funny videos,social worker,motivationa video etc���
04/06/2026
ڈاکٹر محمد طاہر انتقال کر گئے
ڈاکٹر محمد طاہر اف معیار جندول، جو محمد انور ٹھیکیدار، ڈاکٹر محمد اقبال کے بھائی، طارق عزیز اور شاہد عزیز کے والد محترم، محمد نثار منیجر نیشنل بنک اور عطاء اللہ کے چچا تھے وہ انتقال کر گئے ہیں ان کا نماز جنازہ اج 2 بجے معیار جندول دیر لوئر میں ادا کی جائیگی
آنا للہ وانا الیہ راجعون..
02/06/2026
الوداعی تعریفی پوسٹ
جندول طورقلعہ کے ہمارے پیارے دوست کرکٹ کیپٹن جاوید خان اور فرمان قاضی جو سعودی عرب سے چھٹیوں پر اپنے گاؤں آئے تھے، انہوں نے نہ صرف دوستوں کے ساتھ بہترین وقت گزارا بلکہ کرکٹ کے میدان میں بھی اپنی محبت اور خلوص کا عملی مظاہرہ کیا۔
انہوں نے طورقلعہ کرکٹ کلب کے لیے فرینڈز سٹار کرکٹ کلب باریکاب سے پانچ میچوں کے سیریز 4:1 سے جیت کر ایک بیٹ حاصل کیا، جبکہ ساتھ میں دونوں نے اپنی ذاتی رقم سے ایک نیا بیٹ خرید کر کلب کو تحفے میں دیا۔ یہ ان کی کھیل سے محبت، دوستی اور کلب کے لیے جذبے کا خوبصورت ثبوت ہے۔
اب دونوں دوست واپس سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں۔ ہم ان کی خیریت، کامیابی اور روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔ آپ دونوں کی موجودگی نے ہمارے لمحات کو یادگار بنایا، اور آپ کی کمی میدان میں بھی محسوس ہوگی اور محفلوں میں بھی۔
طورقلعہ کرکٹ کلب اور تمام کھلاڑیوں کی طرف سے جاوید خان اور فرمان قاضی کے لیے نیک تمنائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، رزق میں برکت دے اور ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے۔
آپ دونوں کو بہت مس کریں گے۔ ❤️🏏
🏏❤️
02/06/2026
محترم پرنسپل امیر بادشاہ صاحب!
آپ کو اس کامیابی اور اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ نہ صرف ایک بہترین پرنسپل ہیں بلکہ ایک شفیق، مخلص اور قابلِ احترام استاد بھی ہیں۔ آپ کی محنت، لگن اور تعلیمی خدمات ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، صحت اور عزت عطا فرمائے، اور آپ کو تعلیم کے میدان میں مزید ترقی و کامیابیوں سے نوازے۔ آپ کی رہنمائی اور خلوص ہمیشہ ہمارے لیے باعثِ فخر رہے گا.
دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک تمنائیں.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Dir Lower Jandool
Riyadh
18300