MASTI

MASTI

Share

Photos from MASTI's post 20/01/2025

گیدڑ سنگهی،💥ایک محاورے کی معلومات🌴 یہ دراصل گیدڑ کے سر میں نکلنے والا ایک دانا (پهوڑا ) ہوتا ہے جو کہ اسکے سر میں اپنی شاخیں پهیلاتا ہے اور ایک خاص حد تک بڑا ہونے کے بعد خود بخود جهڑ کر گر جاتا ہے گرنے کے بعد بهی یہ جاندار رہتا ہے ، اور اسے جادو ٹونے کرنے والے اٹها کر لے جاتے ہیں اور اپنے خاص مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں.

اسے سندور میں ہی رکها جاتا ہے ورنہ اسکی بڑهوتری ختم ہوجاتی ہے یہاں تک کہ یہ مر جاتا ہے ...کہنے والے کہتے ہیں کہ یہ نر اور مادہ حالتوں میں ہوتا ہے ...

جادوگروں کے پاس شوہر یا محبوب یا سسرال والوں کو قابو کرنے کے خواہش مند خصوصاً محبت کا حصول چاہنے والے مرد و زن جب آتے ہیں تو انہیں ایک مخصوص رقم کے عوض یہ گیدڑ سنگهی دی جاتی ہے، گیدڑ سنگهی کی ہمیشہ جوڑی ( نر اور مادہ ) ایک ساتھ رکهی جاتی ہے ورنہ بقول ان بد عقیدہ لوگوں کے یہ کام نہیں کرتی اور بے کار ہوجاتی ہے .

اسکے علاوہ لوگ نعوذباللہ اسے شوقیہ گهر میں خیر و برکت کے لیے ، روزگار کے حصول کے لئے، دولت میں اضافے کے لئے خریدتے ہیں اور بہت عقیدت سے اپنے پاس رکهتے ہیں .

گیدڑ سنگهی کے بال باقاعدہ بڑهتے ہیں اور انکی باقاعدگی اور ایک خاص طریقے سے تراش خراش بهی کی جاتی ہے یہ تو تهی گیدڑ سنگهی کے بارے میں وہ معلومات اور عقائد جو مجهے پتا چلے اور میں نے اپنا فرض جان کر آپ تک پہنچائے.

اللہ بہتر جانتا ہے کہ ان میں کیا سچ ہے اور کیا جهوٹ کیونکہ اللہ ہی سب سے بہتر علم رکهنے والا ہے .

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو لوگ گیدڑ سنگهی جیسی عجیب الخلقت چیز کو لوگوں کو فروخت کرتے ہیں وہ بهی اس دعوے سے کہ اسے رکهنے سے آپکے معاشی مسائل دور ہوں گے اور آپ کے گهر روپے پیسے کی ریل پیل ہوگی تو کیا ان لوگوں کی خود کی رہائش اور حلیے دیکھ کر بهی لوگوں کو عقل نہیں آتی . ؟

انکے ذہنوں میں یہ سوال نہیں ابھرتا کہ فروخت کرنے والے کے پاس تو نجانے کتنی تعداد میں انکی جوڑیاں موجود ہیں پهر وہ کیوں ابهی تک خالی ہاتھ ہیں .

ان خالی الذہن لوگوں کو کوئی بتائے کہ یہ بهی بڑا شرک ہے کہ:

تم اللہ کے ہوتے ایک ڈرپوک جانور کے جسم سے خارج ہوئے پهوڑے کو اپنا مشکل کشا مانتے ہو:

لعنت ہو ایسی سوچ رکھنے والوں پر پهر ..... جبکہ ان بد نصیبوں کو تو پتا ہی نہیں ہے کہ ان کے گهر کی خوشیاں ، خیروبرکت اور رونق اس بد شکل شے کی وجہ سے نہیں بلکہ پانچ وقت کی نماز سورتیں ، آئیتں پڑهنے اور زمین پر سجدہ کرتے وقت سبحان ربی اعلیٰ کہنے کی ہی بدولت ہیں ...

کاش کہ انکو عقل آسکے ....

اللہ انہیں بھلائی و ہدایت عطا فرمائے...
آمین ثم آمین🤲

19/01/2025

اپنے موبائل کو ہلا کر دیکھیں اس میں جو تصویر ہے وہ خود بخود ہلنے لگ جائے گی🤔🤔🤔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Riyadh?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Riyadh
8300