Syed Muhammad Roohullah Rizvi

Syed Muhammad Roohullah Rizvi

Share

11/07/2026

یہ جو سوشل میڈیا پر چل رہا ہے یہ کوئی علمی اختلاف نہیں ہے گرچہ بعض بزرگان اس کا علمی جواب بھی دے چکے ہیں جو طالبان حق کے لئے کافی ہے۔ خدا ان بزرگان کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔
لیکن خواص کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو بقول آیت اللہ جوادی آملی 'علمی شبہہ' کے بجائے 'عملی شہوت' کا شکار ہے اور اسکا جواب علم سے نہیں دیا جاسکتا۔
یہ ٹولہ ایک جھوٹا بیانیہ بناکر اپنے مخالفین سے منسوب کرتا ہے پھر اپنے زعم میں اس کا جواب دیتا ہے۔ جیسے وہابیت یا علی مدد و توسل کے خلاف شیعوں کو توحید سکھاتی ہے یہ طبقہ اہل بیت علیہم السلام پر اپنی جان و مال کو قربان کرنے والوں کو اہل بیت علیہم السلام کے فضائل سناتا ہے۔ نہ وہابیوں کی توحید قابل قبول ہے اور نہ ان کی ولایت، کیونکہ دونوں جھوٹے اور منافق ہیں۔
بقول ایک دوست کے اصل مسئلہ یہ ہے کہ انہیں جہاں خارش ہورہی ہے اس کا علاج نہیں کرسکتے تو اپنے پورے جسم کو نوچ دیتے ہیں لیکن خارش ختم نہیں ہوتی۔ اصل مسئلہ جوں کا توں رہتا ہے جس کے اظہار کا دم ان کے بڑوں میں بھی نہیں ہے لہذا ڈر ڈر کر کنایہ والی پوسٹ کرتے ہیں یا نکتے لگاتے ہیں پھر توجیہ دیتے ہیں یا پوسٹ ڈیلیٹ کردیتے ہیں۔
ان کی تمام کوششیں بقول قرآن سوائے سمندری جھاگ 'ٱلزَّبَدُ' اور پھونکوں 'أَفۡوَٰه' کے کوئی اوقات نہیں رکھتیں؛ ان کا جواب بھی قرآنی ہے مُوتُواْ بِغَيۡظِكُمۡ۔۔۔


قم مقدسہ، ایران
26 محرم الحرام 1448ء

11/07/2026

🏴 ۲۵ محرم الحرام شہادت امام سید سجاد علی بن حسین علیہما السلام 🏴

ہمیشہ قاتل کامیاب اور مقتول ناکام نہیں ہوتا۔ بعض معرکے نظریاتی ہوتے ہیں جہاں کامیابی کا معیار یہ ہوتا ہے کہ بیانیہ (Narrative) کس کا جیتا!!

شییخ طوسی اپنی امالی میں روایت کرتے ہیں کہ واقعہ کربلا کے بعد ایک دن ابراہیم بن طلحہ امام سید سجاد علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور سوال کیا کہ کربلا کی جنگ میں کون جیتا؟
امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا:
إذَا أرَدْتَ أَنْ تَعْلَمَ مَنْ غَلَبَ، وَ دَخَلَ وَقْتُ الصَّلَاةِ، فَأذِّنْ ثُمَّ أقِم!
اگر جاننا چاہتے ہو کہ کون جیتا تھا جب نماز کا وقت ہو اذان اور اقامت دینا (معلوم ہوجائے گا۔)

امالی شیخ طوسی، صفحہ 677

10/07/2026

فی امان اللہ در پناہ ابی عبداللہ

08/07/2026

حرم اہل بیت علیہم السلام کا مدافع بالآخر ٹکڑے ٹکڑے بدن کے ساتھ اپنے اولیاء کی بارگاہ میں پہنچ گیا۔۔۔
(نجف اشرف محضر امیر المومنین ع)

07/07/2026

فخر ہے کہ جس کی تقلید میں زندگی گزاری اور جس کی ولایت و حاکمیت کا دم بھرا وہ فقیہ جامع الشرائط بتمام معنی تھا۔ وہ ان کی اولاد سے تھا جن کی ولایت و امامت صرف حلال زادوں کا مقدر ہے، وہ بزدل دنیا میں مردوں کا سردار تھا، وہ غلامی کو قبول بلکہ فخر سمجھنے والے انسانوں کے درمیان حریت پسندوں کا رہبر و رہنما تھا، وہ عاقل تھا؛ ایسی عقل کا مالک جو ما عبد به الرّحمن تھی، وہ متقی تھا ایسے تقوے کا مالک جو یجعل لکم فرقانا کا سبب ہو اور اسی تقوے کا درس اس نے زندگی بھر دیا، وہ فقیہ تھا؛ دین کا عمیق و جامع فہم رکھتا تھا؛ وہ مکمل دین پر ایمان رکھتا تھا وہ یومن ببعض و یکفر ببعض کا قائل نہ تھا، اس کا شعوری بلوغ فکری نابالغوں کو شاید کئی سالوں بعد بھی سمجھ نہ آئے، وہ زندہ تھا اور اب مزید زندہ ہوگیا یعنی اب وہ پہلے سے زیادہ قابل تقلید ہوگیا۔
اللہ تعالی بحق الحسین علیہ السلام اس کی طرح محمد و آل محمد علیہم السلام کی سیرت پر چلنے اور مرنے کی توفیق نصیب کرے۔
اے ائمہ اثنا عشر علیہم السلام کے حقیقی شیعہ!! شکریہ سیرت اہل بیت علیہم السلام کو زندگی میں نافذ العمل سمجھانے کے لئے۔ اے رہبر شہید!! ہماری نافرمانیوں سے درگزر فرمائیے گا، سید الشہداء علیہ السلام کے محضر میں ہمارا سلام عرض کیجئے گا۔ خدا سید الشہداء علیہ السلام کے محضر میں آپ کے لشکر کی فہرست میں ہمارا بھی نام قرار دے۔
شہادت مبارک


قم مقدسہ، ایران
22محرم الحرام 1448

#قومواللہ

04/07/2026

یہ پردہ بہت آشنا ہے، جب یہ پردہ ہٹتا تھا تو آنسو بہتے تھے خوشی سے لیکن اس دفعہ سب اسے دیکھ کر آنسو بہا رہے ہیں نہ جانے جب یہ ہٹے گا تو کیا کیفیت ہوگی!!!

#قومواللہ

03/07/2026

قائدین عظام ملت تشیع پاکستان کے رہبر شہد آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ رحمۃ اللہ علیہ کے جسد مطہر سے وداع کے لمحات

#قومواللہ

02/07/2026

خانوادہ شہداء کا حسینیہ امام خمینیؒ مقتل گاہ رہبر شہید کے جوار میں رہبر شہید آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای کالے جسد مطہر کا آخری دیدار

#قومواللہ

02/07/2026

مرجع عظیم و رھبر مسلمین جہان آیت اللہ العظمی شہید سید علی حسینی خامنہ ای رحمۃ اللہ علیہ کی تشییع جنازہ ایک تاریخ رقم کرنے جارہی ہے۔ 4 جولائی سے 9 جولائی تک تہران، قم، کربلا، نجف اور مشہد میں تشییع و نماز جنازہ کا انعقاد ہوگا۔ آپ بھی اس تاریخ ساز تمدنی تشییع جنازہ میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں:
- اگر آپ ایران تشریف لارہے ہیں تو:
1. مواکب میں زائرین و شرکت کنندگان کی خدمت کرکے
2. میڈیا کوریج، سوشل میڈیا کمپین، تصویر اور ویڈیوز کی تشہیر کے ذریعہ
- اگر آپ اس عظیم اجتماع سے محروم رہ گئے ہیں تو
1. موکب میں مالی معاونت کے ذریعہ
2. سوشل میڈیا پر فکر انقلاب و مقاومت اور شخصیت رہبر عزیز بالخصوص ان کے تشییع جنازہ کی کوریج کو نشر کرکے
3. اس تشییع کی عالمی کمپین کا حصہ بن کر مختلف زبانوں میں جاری ہیش ٹیگز اور آفیشل لوگو کو اپنی پروفائلز کی زینت بنا کر۔

قم مقدسہ میں تشییع و نماز جنازہ 7 جولائی بروز منگل صبح 6 بجے مسجد مقدس جمکران سے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا تک اور ان کے اطراف کے علاقوں میں ہوگی۔ جس میں 50 لاکھ زائرین کی شرکت متوقع ہے۔
"موسسہ شجرہ طیبہ" کی جانب سے "موکب فرزندان شہید عارف حسینی" اتوار 5 جولائی نماز مغربین سے منگل 7 جولائی نماز مغربین تک خدمات فراہم کرے گا۔ جس میں ثقافتی سرگرمیاں اور سبیل کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستانی علماء و طلاب کی جانب سے مختلف رہائشی و خدماتی مواکب بھی قم، تہران اور مشہد میں لگائے جارہے ہیں۔


قم مقدسہ، ایران
17 محرم الحرام 1448ھ

#قومواللہ

01/07/2026

🏴 Serving the Mourners in the Holy City of Qom

In honor of the funeral procession of our Shaheed Leader, we are setting up a Mokib to serve water, refreshments, and food to the grieving devotees.

📅 7th July 2026
🗓 22nd Muharram 1448 AH

Your contribution will help us serve the lovers of Ahlul Bayt (AS) on this solemn occasion.

May Allah accept your generosity and reward you abundantly.




💬 +989024852844
📣 https://chat.whatsapp.com/CaIykYBiIYr1zNcLks9YnJ

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Medina?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Medina, Saudi Arabia
Medina
42311