ZikR-e-MADINA

ZikR-e-MADINA

Share

07/06/2026

یا خدا ایسے اسباب پاؤں
کاش مکے مدینے پھر آؤں

مجھ کو ارمان حج کا بڑا ہے
یاخدا تجھ سے میری دعا ہے :'(

26/05/2026

تُو نے مجھ کو حج پہ بُلایا
یا اللہ میری جھولی بھردے
گِرد کعبہ خوب پھرایا
یا اللہ مِری جھولی بھر دے

میدانِ عرفات دکھا یا
یا اللہ مِری جھولی بھر دے
بخش دے ہر حاجی کو خدایا
یا اللہ مِری جھولی بھر دے

بہرِ کوثرو بِیرِ زم زم کردے کرم اے ربّ اکرم
حشر کی پیاس سے مجھ کو بچانا
یا اللہ مِری جھولی بھر دے

مولیٰ مجھ کو نیک بنادے
اپنی الفت دل میں بسا دے
بہرِ صفا اور بہرِ مروہ
یا اللہ مِری جھولی بھر دے

یا اللہ یا رحمٰن یا حنّان یا منّانُ
بخش دے بخشے ہوؤں کا صدقہ
یا اللہ مِری جھولی بھر دے

واسطہ نبیوں کے سَرور کا
واسِطہ صِدّیق اور عُمر کا
واسِطہ عثمان و حیدر کا
یا اللہ مِری جھولی بھر دے

نارِ جہنّم سے تُو بچانا
خُلدِ بریں میں مجھ کو بسانا
یاربّ اَز پئے ابو حنیفہ یا اللہ مِری جھولی

سائل ہوں میں تیری وِلا کا
پھیر دے رُخ ہر رنج وبلا کا
واسطہ شاہِ کرب و بلا کا
یا اللہ مِری جھولی

جنّت میں آقا کا پڑوسی بن جائے عطّار الٰہی
بَہرِ رضا و قُطبِ مدینہ یا اللہ مِری جھولی بھردے

23/04/2026

مدینے کو جائیں یہ جی چاہتا ہے
مقدر بنائیں یہ جی چاہتا ہے

جو دیکھوں میں روضۂ محبوبِ خدا ﷺ
وہ آنسو بہائیں یہ جی چاہتا ہے

20/04/2026

تیری آمد تھی کہ بیَتُ اللہ مُجرے کو جھکا
تیری ہیبت تھی کہ ہر بُت تھر تھرا کر گر گیا

عیسوی اعتبار سے حضور جانِ عالم ﷺ کی ولادت کو 1455 سال مکمل ہو چکے ہیں

20 اپریل 571ء عام الفیل کے سال ولادتِ سرکار ﷺ ہوئی تھی 💝
پاکستان میں آج دن بھی وہی تاریخ بھی وہی 20 اپریل بروز پیر

جن کے آنے سے روشن زمانہ ہوا
ان کی ولادت پہ لاکھوں سلام🪷

آج کے دن درودِ پاک کی کثرت کریں۔🌹

Want your place of worship to be the top-listed Place Of Worship in Medina?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


مدینہ سٹریٹ
Medina