Kashmir update

Kashmir update

Share

Photos from Kashmir update's post 05/05/2026

افسوس ناک خبر
ازاد کشمیر کے
علاقہ ساوڑ سے ملک محمد مشتاق ،حافظ محمد اشفاق ،
،ملک اتفاق ،ملک اشتیاق ،شہباز ملک کے بھائی ملک محمد حسین جو سعودی عرب میں انتقال کر گئے تھے

آج دن 4بجے مدنی جامع مسجد ساوڑ میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔

اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے آمین یارب العالمین اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

03/04/2026

زلزلہ آنا تو ایک معمولی بات ہے، میں سوچتا ہوں کہ اس قوم پر پتھروں کی بارش کیوں نہیں ہوتی ظلم کی انتہا دیکھیں کہ آج بارش کے دوران ایک نامعلوم شخص موٹر سائیکل پر آیا اور ایک معصوم بچی کو بھمبر پھاگلہ نمبر 2 دربار کے قریب پھینک کر چلا گیا🙏

17/02/2026

لوگ اس رمضان میں بہت کچھ مانگیں گے میری دعا ہے کہ کسی غریب کا دسترخوان خالی نہ ہو آمین یارب العالمین
سب بولیں امین۔

12/02/2026

سابق وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان صاحب کی آنکھ اور بینائی متاثر ہونے کی خبریں محض تشویشناک نہیں بلکہ ریاست پاکستان کی بے حسی پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہیں علاج میں تاخیر ڈاکٹروں تک محدود رسائی اور اہلِ خانہ سے ملاقات میں رکاوٹ کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابلِ قبول اور ناقابلِ جواز ہے
یہ بات یاد رکھی جائے کہ علاج کوئی احسان نہیں ہوتا بلکہ ہر انسان کا بنیادی آئینی اور اخلاقی حق ہےچاہے وہ قیدی ہو سیاسی مخالف ہو یا حکومت کی ناپسند شخصیت۔ حکومت پاکستان اور ریاستی ادارے اگر خود کو قانون آئین اور انسانیت کا محافظ کہتے ہیں تو انہیں فوری طور پر شفاف طبی سہولیات آزاد ماہر ڈاکٹروں کی رسائی اور اہلِ خانہ سے ملاقات کو یقینی بنانا ہوگا طاقت کے نشے میں انسانی جان سے کھیلنا ظلم ہے اقتدار عارضی ہوتا ہے مگر تاریخ ہر بے حسی ہر ناانصافی اور ہر ظلم کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لیتی ہے انسانیت سب سے پہلا مذہب ہے باقی تمام نظریات سیاستیں اور اختلافات بعد میں آتے ہیں جہاں انسان کی جان، صحت اور وقار داؤ پر لگ جائے وہاں خاموشی جرم بن جاتی ہے۔

10/02/2026

الحمدللہ
ریحان ارشد جو گزشتہ دن گھر سے نکل گئے تھے، اللہ کے فضل و کرم سے صحیح سلامت مل گئے ہیں۔ ریحان ارشد کا تعلق تتہ پانی سے ہے۔ اس حوالے سے جن احباب نے دعا، تعاون اور کوشش کی، ہم ان سب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
اللہ پاک آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Jeddah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Jeddah
Jeddah
5239177