Raise For Rights
31/05/2026
اسلام آباد۔ بہارہ کہو اٹھال چوک میں خوفناک ٹریفک حادثہ،
تیز رفتار گاڑی دو گاڑیوں اور متعدد موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی،
واقعے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 5 افراد شدید زخمی ہوئے ،
پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی مری سے اسلام آباد آ رہی تھی اور ٹکر مارنے والی گاڑی کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ہے ، جاں بحق اور زخمیوں کو پولی کلینک اور پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
29/05/2026
واہ کینٹ:کنٹونمنٹ بورڈ واہ نے عید الاضحٰی پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے بہترین حکمت عملی اختیار کی
عوامی حلقوں نے سٹیشن کمانڈر اور کینٹ ایگزیکٹو آفیسر کو مبارک باد پیش کی
کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ نے حسب روایت عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین اور مثالی انتظامات کر کے شہریوں کے دل جیت لیے۔
فیلڈ سٹاف نے ان تھک محنت آلائشوں اور کچرے کو بروقت اٹھانے کے لیے سینیٹیشن برانچ کی مؤثر حکمتِ عملی اور پروفیشنل پلاننگ پر سختی سے عمل درآمد کیا جوانتہائی قابلِ ستائش رہا جس کی بدولت پورے شہر میں صفائی کا نظام مثالی نظر آیا۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ بورڈ واہ کے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر بھر سے آلائشوں کی فوری روانگی کو یقینی بنایا۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سینیٹیشن برانچ کے انچارج اور عملے نے دن رات ایک کر کے فرائض سرانجام دیے اور شہر کو تعفن و گندگی سے پاک رکھا۔ عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے اس چاک و چوبند کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا جا رہا ہے۔
کامیاب حکمتِ عملی پر سٹیشن کمانڈر واہ کینٹ اور کینٹ ایگزیکٹو آفیسر کو معززین علاقہ کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے
Cantonment Board Wah Military Lands & Cantonments Iffat Rauf
27/05/2026
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Wah