PMML Vehari

PMML Vehari

Share

پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع وہاڑی کا آفیشل پیج ہے، مقامی تقریبات اور پارٹی سرگرمیوں کی معلومات فراہم کرتا ہے۔ جنرل سیکرٹری رانا محمد شفیق کی سرپرستی میں، یہ کمیونٹی اور پارٹی منصوبوں کا مرکز ہے۔ Pmml Vehari Pmml Mailsi

17/04/2026

چیئرمین تحریکِ حرمتِ رسول ﷺ مولانا امیر حمزہ صاحب پر ہونے والے بزدلانہ قاتلانہ حملے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ واقعہ نہایت افسوسناک اور قابلِ تشویش ہے، جو معاشرے میں عدمِ برداشت اور بدامنی کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع وہاڑی کے جنرل سیکرٹری رانا محمد شفیق اور ان کی پوری ٹیم اس دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے اور مولانا صاحب کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔

ہم حکومتِ وقت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حملے میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو اور عوام میں تحفظ کا احساس بحال ہو۔

اللہ تعالیٰ مولانا صاحب کی حفاظت فرمائے اور ملکِ پاکستان کو ہر قسم کی سازشوں اور فتنوں سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

20/03/2026

سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق نماز عیدالفطر ان شاء اللہ
بلدیہ گراؤنڈ وہاڑی میں صبح 6:45 بجے ادا کی جائے گی۔
امامت و خطبہ:
رانا محمد شفیق صاحب
جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع وہاڑی
تمام اہلِ علاقہ سے شرکت کی گزارش ہے۔
🌙

Want your organization to be the top-listed Government Service in Vehari?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Vehari