APTA TANK

APTA TANK

Share

01/05/2026

اہم عوامی مطالبہ
ہم، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول گل امام کے ریگولر طلباء کے والدین،
متعلقہ حکام
کنٹرولر امتحانات ڈیرہ اسماعیل خان،
کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان،
ڈپٹی کمشنر ضلع ٹانک
اور سیکٹر کمانڈر ٹانک
سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں کے امتحانی مرکز کے حوالے سے فوری نظرِ ثانی کی جائے۔
ملازئی میں امتحانی سنٹر مقرر کرنا طلباء اور والدین کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ روزانہ طویل سفر نہ صرف طلباء کی تعلیمی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے بلکہ غریب والدین کے لیے 500 سے 1000 روپے تک کے سفری اخراجات برداشت کرنا بھی انتہائی مشکل ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ طلباء کی سہولت، بہتر کارکردگی اور والدین کی مالی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول گل امام کے طلباء کا امتحانی سنٹر گل امام میں ہی مقرر کیا جائے۔
🙏 متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لے کر بچوں اور والدین کو اس پریشانی سے نجات دلائیں۔

Photos from APTA TANK's post 16/09/2025

!پریس ریلیز

آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپٹا) ضلع ٹانک کے صدر شاہد زمان آرائیں اور کابینہ عہدیداران نے نئے تعینات سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر جناب ایران گل صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ اپٹا عہدیداران اور اساتذہ کرام نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے ایس ڈی ای او صاحب ضلع میں معیاری تعلیم کے فروغ، اساتذہ کے مسائل کے حل اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے مثبت اور مؤثر اقدامات کریں گے۔ ۔

اپٹا ضلع ٹانک نے اپنے مکمل تعاون اور بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے تاکہ مشترکہ کاوشوں کے ذریعے طلباء کے بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ۔

میڈیا سیکرٹری
آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپٹا)
ضلع ٹانک

17/06/2025

آج اگیگا خیبر پختون خوا کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ
19 جون 2025 کو صوبے بھر کے تمام پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے ہوں گے
جبکہ 23 جون 2025 بروز پیر صوبہ بھر کے تمام سرکاری دفاتر کالجز سکولز میں مکمل تالا بند ہڑتال ہوگی اور ملازمین صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے سامنے دھرنا دیں گے ۔
میری بہنوں اور بھائیوں اس میسج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بے حس حکمرانوں کے کانوں تک ہماری اواز پہنچ سکے ۔
محمد اصف خان افریدی میڈیا کوارڈینیٹر اگیگا خیبر پختون خواہ

Photos from APTA TANK's post 08/10/2024

ٹانک! 24-10-07
آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپٹا) خیبرپختونخوا کی کال پر اپٹا ضلع ٹانک کا آج پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔جس میں ضلع ٹانک کے مختلف تنظیموں اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
احتجاجی مظاہرے میں آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپٹا) نے صوبائی حکومت سے منظور شدہ اپگریڈیش کو عملی جامہ پہنانے اور ایڈہاک اساتذہ کی مستقلی کا مطالبہ کیا۔اس کے علاوہ جبری پروموشن ، سکولوں کی نجکاری ، پنشن اصلاحات اور سی پی فنڈ جیسے ظالمانہ اصلاحات لاگو کرنے کی پرزور مذمت کی۔اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ یہ ظالمانہ اصلاحات فوری طور پر واپس لیں۔
اگر ہمارے مطالبات صوبائی حکومت نے تسلیم نہ کیے تو ہم صوبائی قائدین کی کال پر پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے 5 اکتوبر 2022 کے دھرنے کی یاد تازہ کریں گے۔اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

نجیب اللّٰہ کنڈی صدر اپٹا ضلع ٹانک
شاہد زمان آرائیں جنرل سیکرٹری اپٹا ضلع ٹانک

Want your school to be the top-listed School/college in Tank?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Tank Khber Pakhtunkhwa
Tank
29050