Pakhtunkhwa Insight
04/06/2026
ٹانک. ڈپٹی کمشنر ٹانک جمشید خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ٹانک حلیم شاہ کنڈی نے ٹانک سٹی کی مختلف گلیوں میں لوکل گورنمنٹ کے زیرِ اہتمام جاری پائپ لائن منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار، معیار اور پیش رفت کا جائزہ لیا، ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی کہ پائپ لائن کی تنصیب مقررہ معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناقص یا کم معیار کے پائپ کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے جبکہ کام میں سستی، غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
جنوبی وزیرستان؛ خصوصی افراد کےلیے امدادی سامان کی تقسیم، حکومتِ خیبر پختونخوا کا ایک اور عملی اقدام
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان آپر کے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کےلیے ایک اور اہم اور عملی قدم مکمل کر لیا گیا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر جنوبی وزیرستان آپر کے زیرِ اہتمام خصوصی افراد میں امدادی و معاونتی سامان کی تقسیم کی تقریب کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جسے عوامی حلقوں نے حکومتِ خیبر پختونخوا کی خصوصی دلچسپی اور مسلسل عوامی خدمت کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔
یہ امدادی سامان اُن خصوصی افراد میں تقسیم کیا گیا جنہوں نے پہلے سے آن لائن درخواستیں جمع کروائی تھیں اور جن سے محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے رابطہ بھی مکمل کیا جا چکا تھا۔ یہ سامان ضلع ٹانک میں قائم سوشل ویلفیئر آفس میں تقسیم کیاگیا، جہاں مستحق افراد کو الیکٹرک ویل چیئرز، عام ویل چیئرز، سلائی مشینیں، ہیرنگ ایڈز، ٹرائی سائیکلز اور واکرز فراہم کیےگئے۔
عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صرف امدادی سامان کی تقسیم تک محدود نہیں بلکہ اُن محروم اور نظرانداز طبقات کے حقوق کی بحالی کی جانب ایک عملی پیش رفت ہے، جنہیں ماضی میں صرف وعدوں تک محدود رکھا گیا تھا۔ خصوصی افراد اور اُن کے اہل خانہ نے اس اقدام کو امید کی ایک نئی کرن قرار دیتے ہوئے حکومت اور متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر زکوٰۃ چیئرمین جنوبی وزیرستان آپر عمران محسود نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عملی اقدامات کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہی اُن کا مشن ہے۔ اُنہوں نےکہاکہ حقیقی عوامی نمائندہ وہی ہوتا ہے جو اپنے لوگوں کے دکھ درد کو محسوس کرے اور ہر مشکل وقت میں اُن کے ساتھ کھڑا رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریکِ انصاف صرف نعروں اور دعوؤں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کےلیے کوشاں ہے۔ ان شاء اللہ جنوبی وزیرستان آپر کے خصوصی افراد، یتیموں، بیواؤں اور دیگر محروم خاندانوں کی خدمت کا یہ سفر آئندہ بھی اسی جذبے اور خلوص کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Tank
29461