ROYAL School System
13/07/2026
*🎯 حفظِ قرآن کریم میں ماؤں کا کردار ـــ ایک اہم تربیتی نشست*
حفظ قرآن کریم کے بارے میں جب تک ماؤں کی ذہن سازی نہ ہو، بچوں کی دینی تربیت اور خصوصاً حفظِ قرآن کا سفر مطلوبہ معیار تک نہیں پہنچ سکتا، ماں بچے کی پہلی معلمہ، پہلی مربیہ اور سب سے بڑی معاون ہوتی ہے، اس لئے اگر اس کی فکر درست ہوجائے تو بچے کے لئے تعلیم قرآن کا راستہ بہت آسان ہوجاتا ہے۔
*📌 اہم نکات بطورِ خلاصہ*
① دورانِ حمل مائیں تلاوتِ قرآن کریم سننے کا خصوصی اہتمام کریں، کیونکہ بچے کی تربیت کا آغاز ماں کے بطن ہی سے ہوجاتا ہے۔
② بچوں کو بچپن ہی سے مسجد بھیجنے کی عادت ڈالیں تاکہ وہ نمازوں میں قرآن کریم سنیں اور مسجد سے قلبی تعلق پیدا ہو۔
③ مائیں گھریلو کاموں کے دوران بھی تلاوتِ قرآن کا معمول بنائیں، اور حتی الإمكان بلند آواز سے تلاوت کریں تاکہ گھر کا ماحول قرآنی بنے۔
④ آج دعا مانگنے کی کمی محسوس ہوتی ہے، مائیں اپنی اولاد کے لئے کثرت سے، محبت کے ساتھ اور طویل دعائیں مانگنے کا اہتمام کریں۔
⑤ بچے کی تربیت اور حفظِ قرآن کے حوالے سے میاں بیوی کی سوچ، ترجیحات اور منصوبہ بندی ایک ہونی چاہیئے، ورنہ تربیت میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔
⑥ رات سونے سے پہلے بچوں کو قرآن کریم سنانے کا معمول بنائیں، لوریوں کی جگہ خوبصورت تلاوت ان کے کانوں تک پہنچائیں تاکہ بچپن ہی سے قرآن ان کی سماعت اور شعور کا حصہ بن جائے۔
⑦ بچوں کو ابتداء ہی سے مسنون دعائیں یاد کروائیں، اس مقصد کے لئے مستند آڈیو ریکارڈنگ سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔
⑧ حفظ کے زمانے میں بچے کی اصل توجہ حفظِ قرآن پر ہونی چاہیئے، غیر ضروری تعلیمی مصروفیات اس کی یکسوئی اور مضبوط حفظ میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔
⑨ یہ تاثر درست نہیں کہ حفظ کے ساتھ ساتھ ترجمہ قرآن بھی لازماً پڑھایا جائے، کم عمر بچے پر بیک وقت دو بڑے بوجھ ڈالنے کے بجائے پہلے حفظ مکمل کروایا جائے، پھر ترجمہ، تفسیر اور دیگر علوم کی طرف توجہ دی جائے۔
⑩ حفاظِ کرام کو تراویح، نوافل اور نمازوں میں قرآن سنانے کا ذوق پیدا کریں، کیونکہ نماز کے ساتھ وابستگی ہی حفظ کو پختگی، رسوخ اور دوام عطا کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی نسلوں کو قرآنِ کریم سے وابستہ کرنے، ان کے دلوں میں محبتِ قرآن پیدا کرنے اور گھروں کو حقیقی معنوں میں قرآنی گھرانے بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللهم اجعل القرآن ربيع قلوبنا ونور صدورنا. آمین۔
06/07/2026
کلاس سوم (3rd) کے وہ ہونہار طلبہ جنہوں نے Writing میں 10 Stars حاصل کیے، ان کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی انعامات بھی دیے گئے۔
ہمارا یقین ہے کہ چھوٹی چھوٹی حوصلہ افزائیاں بچوں میں محنت، اعتماد اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے ادارے کے تمام طلبہ کو علمِ نافع، بہترین اخلاق، شاندار کامیابی اور روشن مستقبل عطا فرمائے۔
04/07/2026
مولانا محمد ایوب صاحب امام و خطیب جامع مسجد مدینہ کراچی, سیل مینیجر، فاطمہ ویلی ہاؤسنگ سوسائٹی کراچی سابق پرنسپل، المعارف حفاظ سکول
نے رائل سکول کا خصوصی وزٹ فرمایا۔
اس موقع پر انہوں نے سکول کے تعلیمی ماحول، نظم و ضبط اور طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اساتذہ اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے قیمتی رہنمائی اور دعاؤں سے نوازا۔
ہم معزز مہمان کی تشریف آوری پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، عافیت اور دین و ملت کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the school
Telephone
Website
Address
Royal Colony, Saidu Shairf, Kpk
Swat
19250