Gilgit Baltistan Democratic Rights
01/01/2026
Happy New Year to everyone
سمجھ سے بالا ہے کہ انجمن امامیہ اس طرح سے کیسے حمایت کا اعلان کر سکتی ہے
کیا یہ کھلا تضاد نہیں کہ انجمن امامیہ بڑے سکولوں/ کالجوں جو کہ ایک طرف گورنمنٹ سے گرانٹ اور دوسری جانب این جی آوز سے مدد بھی لیتے ہیں اب ایسے سکولوں اور کالجوں کی انجمن کی طرف سے حمایت ان بیچارے غریب ٹیچروں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے جو ماسٹرز اور ایم فل کی ڈگری لیکر 15 اور 20 ہزار تنخواہ میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں
انجمن کو بجائے آنکھ بند کرکے حمایت کرنے کے سکولوں اور کالجوں کی فنانس اور سٹوڈنٹ سٹرینتھ سمیت دیگر سورس آف انکم کی بنیاد پر کیٹیگری بنا کر جو کالج/سکول financially strong ہو انہیں اس رول پر عمدرآمد کرنے جبکہ فنانشلی کمزور اور دیگر سورس آف انکم نہ ہونے والے سکولوں پر اس کے اطلاق کیلئے حکومتی گرانٹ یا کوئی اور لائحہ عمل طے کرنے کی بات کرنی چاہئے تھی
اس میں کوئی شک نہیں کہ کچھ سکول/ کالج فنانشلی اتنے مضبوط نہیں کہ وہ اتنی تنخواہ دے سکیں تاہم یہاں بہت سے سکول ایسے بھی ہیں جو اس قابل ہیں کہ ٹیچرز کو موجودہ گورنمنٹ کی جانب سے تجویز کردہ تنخواہ پے کرنے کے قابل ہیں اسکے باوجود بھی ٹیچرز کے استحصال میں انجمن امامیہ کا کردار ادا کرنے کی کوشش سمجھ سے بالا ہے
سکولوں/ کالجز کی کیٹیگری بنا کر جو سکول فنانشلی مضبوط ہو انہیں اس رول پر عمل درآمد کرنے کا پابند جبکہ جو سکول/ کالج فنانشلی کمزور ہو انہیں اس پر عملدرآمد کرانے کیلئے حکومتی گرانٹ یا کوئی اور لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے
احسان علی
چیئرمین گلگت بلتستان ڈیموکریٹک رائٹس
10/03/2025
سکردو میں مکمل ٹنٹڈ شیشے، ایمرجنسی ہنٹر ایل ایل ڈی وائزر لائٹس اور مرضی کے نمبر پلیٹس نصب شدہ امیر باپ کے بگڑے نوابزادوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے
ان گاڑیوں کے اندر کی صورتحال کا کچھ نہیں پتہ چلتا ، یہ گاڑیاں کسی بھی طرح کے غیر قانونی عمل کیلئے استعمال کی جاسکتی ہیں۔
سکولوں کے باہر صبح اور چھٹی کے دوران مٹر گشت کرتے یہ لوگ سکول جاتے بچوں کیلئے کسی خطرے سے کم نہیں
کسی قانون میں ایک عام گاڑی کو فلی ٹنٹڈ، ہنٹر ایمرجنسی وائزر لائٹس اور مرضی کے نمبر پلیٹس کی اجازت ہے ؟
کیا یہاں قانون نام کی کوئی چیز ہے یا جس کا جو مرضی دل کرے اس کے لئے آزاد ہے؟
اس سے پہلے کہ کوئی حادثہ پیش آئے یا کسی کی عزت لٹے ڈی آئی جی بلتستان اور ایکسائز پولیس سکردو کے ذمہ داران ان گاڑیوں کے خلاف فوری ایکشن لیکر علاقے کو محفوظ بنائیں
احسان علی
چئیرمین، گلگت بلتستان ڈیموکریٹک رائٹس
GB Police ۔۔۔گلگت بلتستان پولیس ۔۔۔
Excise & Taxation, Zakat & Usher, Cooperatives and Transport Department GB
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Rawalpindi