Islam Knowledge
27/09/2025
یمن کی ایک لڑکی جس نے نوبل پرائز جیتا، صحافی نے جب اس سے سوال پوچھا کے آپ حجاب کیوں پہنتی ہو جب کہ آپ باشعور بھی ہو اور اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کی ہے۔
اس لڑکی نے خوبصورت انداز میں جواب دیا:
"آغازِ کائنات میں انسان برہنہ تھا۔۔ اور جب شعور ملا تو لباس پہننا شروع کیا "✨🌸
نبی کریم ﷺ اپنی ازواج کے ساتھ بیٹھ کر کھاتے تھے، کبھی ازواج کو اپنے ہاتھ سے لقمہ بھی دیتے تھے۔ 💕
امید ہے، آپ شوہر صاحبان بھی اپنے گھروں میں کھانے کی میز پر سب مل بیٹھ کر کھاتے ہونگے۔ 🍲
آج ذرا سنت پر عمل کرتے ہوئے، کھانے کے دوران اپنی بیگم کو ایک لقمہ دے کر دیکھیں۔
ممکن ہے بیگم مسکرا کر پوچھے:
"خیر تو ہے… آج کی ہوگیا؟" 😅
🔥سب سے بڑی خیانت
نبی پاک ﷺ نے فرمایا
کتنی بڑی خِیانت ہے کہ تم اپنے مسلمان بھائی سے کوئی بات کہو جس میں وہ تمہیں سچا سمجھ رہا ہو حالانکہ تم اُس سے جُھوٹ بول رہے ہو۔
(ابوداود)
1️⃣جھوٹ لڑائی، جھگڑا اور خون وخرابہ کا ذریعہ ہوتا ہے، کبھی تو بڑے بڑے فساد کا سبب بنتا ہے۔
2️⃣جب جھوٹ بولنے والے کی حقیقت لوگوں کے سامنے آتی ہے، تو وہ بھی لوگوں کی نظر سے گرجاتا ہے اور اپنا اعتماد کھو بیٹھتا ہے۔
3️⃣نبی پاک ﷺ نے فرمایا :- وہ شخص برباد ہو جو ایسی بات بیان کرتا ہے، تاکہ اس سے لوگ ہنسیں، لہٰذا وہ جھوٹ تک بول جاتا ہے، ایسےشخص کے لیے بربادی ہو، ایسے شخص کے لیے بربادی ہو۔(ترمذی)
آخرت کی تیاری کرتے رہیں، قیامت کا منظر کچھ یوں ہوگا:
🔅قیامت کا دن بہت عظیم دن ہے۔
(سورة الحج:1)
🔅اس دن سنگین حادثات پیش آئیں گے۔
(سورة القارعة:3-1)
🔅وہ دن نہایت تلخ دن ہوگا۔
(سورة القمر:46)
🔅ہر طرف مصیبت چھا جائے گی۔
(سورة النازعات:34)
🔅اس دن کا شر ہر طرف پھیلا ہوگا۔
(سورة الانسان:7)
🔅بہت خوف اور گھبراہٹ کا عالم ہوگا۔
(سورة إبراهيم :42)
🔅اس دن کی ہولناکیاں دیکھ کر آنکھیں پتھرا جائیں گی۔
(سورة القيامة:7)
🔅اس دن کی شدت سے دل اور نگاہیں الٹ جائیں گے۔
(سورة النور:37)
🔅کلیجے منہ کو آجائیں گے۔
(سورة غافر:18)
🔅وہ تیوریاں چڑھانے والا دن ہوگا۔
(سورة الإنسان:10)
🔅وہ دن بچوں کو بوڑھا کرے گا۔
(سورة المزمل:17)
🔅حاملہ عورتوں کے حمل گر جائیں گے۔
(سورة الحج:2)
🔅وہ دن ٹلنے والا نہیں ہوگا۔
(سورة الشورى:47)
🔅اس دن انسان جائے پناہ تلاش کرے گا۔
(سورة القيامة:11-10)
🔅اس دن کسی کا مکر و فریب کسی کام نہں آئے گا۔
(سورة الطور:46)
🔅اس دن کوئی عہدہ اور منصب کام نہ آئے گا۔
(سورة الشعراء:88)
🔅اس دن کوئی رشتہ کام نہ آئے گا۔
(سورة لقمان:33)
🔅اس دن دنیا کی ہر چیز فنا ہوجائے گی۔
(سورة الكهف:8)
🔅آسمان لرزے گا۔
(سورة الطور:9)
🔅آسمان پھٹ جائے گا۔
(سورة المزمل:18)
🔅آسمان دروازے دروازے ہوجائے گا۔
(سورة النبا:19)
🔅آسمان پھٹ کر سرخ چمڑے کی طرح گلابی ہو جائے گا۔
(سورة الرحمن:37)
🔅آسمان کی کھال اُتاردی جائے گی۔
(سورة التكوير:11)
🔅آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہو جائے گا۔
(سورة المعارج:8)
🔅سورج لپیٹ دیا جائے گا۔
(سورة التكوير:1)
🔅چاند گہنا جائے گا۔
(سورة القيامة:8)
🔅سورج اور چاند ملا دیئے جائیں گے۔
(سورة القيامة:9)
🔅ستارے بے نور ہو کر بکھر جائیں گے۔
(سورة المرسلات:8)، (سورة الانفطار:2)
🔅زمین زور سے ہلائی جائے گی۔
(سورة الواقعة:4)
🔅زمین اور پہاڑ لرزنے لگیں گے۔
(سورة المزمل:14)
🔅زمین اور پہاڑوں کو ایک ہی چوٹ سے ریزہ ریزہ کردیا جائے گا۔
(سورة الحاقة:14)
🔅زمین اپنے اندر کا سب کچھ باہر نکال پھینکے گی۔
(سورة الانشقاق:4)
🔅زمین کسی اور زمین سے تبدیل کر دی جائے گی۔
(سورة إبراهيم:48)
🔅زمین پھیلا کر برابر کردی جائے گی۔
(سورة طه:107-106)
🔅پہاڑ دھنکی ہوئی رنگین اون کی طرح ہوجائیں گے۔
(سورة القارعة:5)
🔅پہاڑ غبار بنا دیئے جائیں گے۔
(سورة الواقعة:6-5)
🔅سمندر بھڑک اُٹھیں گے۔
(سورة التكوير:6)
🔅سمندر پھاڑ دیئے جائیں گے۔
(سورة الانفطار:3)
🔅اس دن صور پھونکا جائے گا۔
(سورة المدثر:8)
🔅صور کی آواز ایک ہولناک چیخ کی طرح ہوگی ۔
(سورة ص:15)
🔅اس کی آواز سے زمین و آسمان میں موجود تمام مخلوق گھبرا جائے گی۔
(سورة النمل: 87)
🔅صور کی آواز کانوں کو بہرا کردے گی۔
(سورة عبس:33)
🔅صورکی آواز کی شدت سے زمین و آسمان کی ہر چیز بیہوش ہو کر گر پڑے گی۔
(سورة الزمر:68)
🔅جب پہلا صور پھونکا جائے گا تو ہر چیز ختم ہو جائے گی بس اللہ کی ذات باقی رہے گی۔
(سورة الرحمن:27-26)
🔅دوسرا صور لوگوں کو جمع کرنے کے لئے پھونکا جائے گا۔
(سورة الكهف :99)
🔅ایک ہی ڈانٹ سے سب کو اٹھایا جائے گا۔
(سورة الصافات:19)
🔅سب لوگ قبروں سے اٹھ کھڑے ہوں گے۔
(سورة يس:51)
🔅اس دن اولین و آخرین کو اکٹھا کیا جائے گا۔
(سورة الواقعة:50-49)
🔅کوئی ایک باقی نہیں چھوڑا جائے گا۔
(سورة الكهف:47)
🔅جانوروں کو بھی اکٹھا کیا جائے گا۔
(سورة التکویر:5)
🔅لوگ فوج در فوج جمع ہوں گے۔
(سورة النبا:18)
🔅 لوگوں پر شدید گھبراہٹ طاری ہوگی۔
(سورة یس:52)
🔅مجرموں کی آنکھیں دہشت سے نیلی ہورہی ہوں گی۔
(سورة طه:102)
*اللَّهُمَّ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً ، وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً ، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ*
*انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کی اکثر یہ دعا ہوا کرتی تھی ” اے اللہ ! ہمیں دنیا میں بھلائی ( حسنة ) عطا کر اور آخرت میں بھلائی عطا کر اور ہمیں دوزخ سے بچا ۔“*
*📗صحیح بخاری حدیث نمبر 6389*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Address
Rawala Kot