Hamid Ali Rind
13/06/2026
یونیورسٹی کا شاندار مستقبل چھوڑ کر ایک نوجوان نے خود کو دنیا کے ہولناک ترین اور ناقابلِ یقین عذاب میں جھونک دیا—ہمیشہ کھڑے رہنے کا عہد! ایک دو گھنٹے نہیں، انڈیا کا ایک آدمی دولت گیری جی مہاراج گزشتہ 12 سال کے طویل عرصے سے اسی حالت میں کھڑے ہیں۔ وہ نہ کبھی بیٹھے، نہ زمین پر لیٹ کر سوئے، بلکہ رات کے اندھیرے میں ایک رسی یا سہارے کے بلبوتے کھڑے کھڑے ہی نیند پوری کرتے ہیں۔
بارہ سال کے اس لامتناہی عذاب نے ان کے جسم کو ایک زندہ لاش بنا دیا ہے؛ ٹانگیں سوج کر پھٹنے کو ہیں، خون جم چکا ہے اور گوشت گلنے لگا ہے، جسے سڑنے سے بچانے کے لیے رضاکار روز مرہم لگاتے ہیں۔ اس ہولناک تپسیا کے پیچھے ایک ہی پاگل پن اور سنسنی خیز راز ہے: ہندو دیوتا "مہادیو" کا دیدار پانا۔ لیکن کہانی کا سب سے بڑا اور پرسرار موڑ یہ ہے کہ ان کے جسم کا ایک ایک حصہ درد سے چیخ اٹھا، 4 ہزار سے زائد راتیں بیت گئیں، مگر آسمان خاموش رہا۔ جس غیبی دیدار کے لیے انہوں نے اپنی پوری زندگی داؤ پر لگا دی، اس کی ایک جھلک تک انہیں آج تک نصیب نہیں ہوئی۔ وہ آج بھی اسی پرسرار خاموشی کے سائے میں کھڑے ہیں، ایک ایسی آس میں جو شاید ان کی موت پر ہی ختم ہوگی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Website
Address
Zahir Per
Rahimyar Khan
39530