BNN

BNN

Share

We deliver breaking news reports and stories from across Balochistan with accuracy credibility, and professionalism.

03/06/2026

سرفراز بگٹی کے گاڑی کے پیٹرول ہے میرے رکشے کا نہیں ہے

03/06/2026

کسی بھی ادارے کو ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی اجازت نہیں دیں گے محمود خان اچکزئی

03/06/2026

گھڑ بھڑ نہ کرے AC DCتمام میٹنگز کے معلومات مجھے دیتے ہیں محمود خان اچکزئی

03/06/2026

ایرانی پٹرول بند ہوا تو پاکستانی پٹرول بھی نایاب کیوں ہو گیا؟

کوئٹہ میں پٹرول بحران نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

اگر سرکاری سپلائی موجود تھی تو پمپ خشک کیوں پڑ گئے؟

عوام اب پٹرول سے زیادہ جواب مانگ رہے ہیں۔

03/06/2026

یہ کسی محکمے کا کتا ہے ٹریفک سارجنٹ نے سرکاری ڈرائیور کو کھری کھری سنا دی

کوئٹہ میں چوڑی گلی کے ساتھ ایک سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی کو مبینہ طور پر غیر پارکنگ ایریا میں کھڑا کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ واقعے نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ کیا سرکاری نمبر پلیٹ لگانے والوں کے لیے ٹریفک قوانین کی کوئی حیثیت نہیں؟

اطلاعات کے مطابق ڈیوٹی پر موجود ٹریفک سارجنٹ نے معمول کی چیکنگ کے دوران گاڑی کے ڈرائیور کو بتایا کہ مذکورہ مقام پارکنگ کے لیے مختص نہیں اور گاڑی فوری طور پر ہٹائی جائے۔ سارجنٹ نے گاڑی پر لگی سرکاری نمبر پلیٹ کے حوالے سے متعلقہ دستاویزات اور سرکاری اجازت نامہ بھی طلب کیا تاکہ گاڑی کی قانونی حیثیت کی تصدیق کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق سارجنٹ کا مؤقف تھا کہ صرف سرکاری نمبر پلیٹ لگا لینے سے کسی گاڑی کی سرکاری حیثیت ثابت نہیں ہوتی، کیونکہ ماضی میں بھی سرکاری نمبر پلیٹس کے مبینہ ناجائز استعمال کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دستاویزات طلب کیے جانے پر گاڑی کا ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور ٹریفک اہلکار سے تلخ کلامی شروع کردی۔ معاملہ اس وقت مزید کشیدہ ہوگیا جب ڈرائیور نے مبینہ طور پر ٹریفک سارجنٹ کی وردی پر ہاتھ ڈالا، جس کے بعد دونوں کے درمیان شدید بحث و تکرار ہوئی۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر ایک عام شہری کو غیر قانونی پارکنگ پر جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو سرکاری گاڑیوں اور ان کے ڈرائیورز کے لیے بھی وہی قانون لاگو ہونا چاہیے۔ ان کا مؤقف ہے کہ سرکاری نمبر پلیٹ کسی کو قانون سے بالاتر ہونے کا اختیار نہیں دیتی۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر کسی نے اختیارات یا سرکاری حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ یہ واضح پیغام جائے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے

02/06/2026

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے ترقیاتی وژن سے کوئٹہ میں نمایاں بہتری، شہریوں نے تبدیلی کا اعتراف کر لیا

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے باعث شہر کی صورتحال میں واضح بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ شہریوں کے مطابق سڑکوں کی حالت، ٹریفک نظام اور بنیادی انفراسٹرکچر پہلے کے مقابلے میں بہتر ہوا ہے۔

ماضی میں کوئٹہ کو ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، ٹریفک جام اور ناکافی سہولیات جیسے مسائل کا سامنا تھا، تاہم حالیہ دور میں اہم شاہراہوں کی توسیع، جدید ٹریفک سگنلز کی تنصیب اور ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری جیسے اقدامات نے صورتحال کو کافی حد تک بہتر بنایا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سفر کا وقت کم ہوا ہے اور شہر میں نظم و ضبط میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے، جبکہ رات کے اوقات میں بھی شہر کی رونق پہلے سے زیادہ نظر آتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کوئٹہ چونکہ صوبے کا مرکزی شہر ہے، اس لیے یہاں کی ترقی سے نہ صرف عوامی سہولت بڑھتی ہے بلکہ معاشی سرگرمیوں پر بھی مثبت اثر پڑتا ہے۔

اگر یہی ترقیاتی رفتار برقرار رہی تو کوئٹہ مستقبل میں ایک زیادہ جدید اور منظم شہر کے طور پر سامنے آ سکتا ہے، جسے شہری ایک مثبت تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔

02/06/2026

سردار عبدالرحمان کی چالیس سالہ انتھک کوششوں اور تاریخی جدوجہد کے بعد بالآخر بارکھان اور کچھی کے عوام کو اپنے مریضوں کو ڈیرہ غازی خان اور فورٹ منرو ریفر کرنے کے لیے ایک رکشہ ایمبولینس نصیب ہو گئی۔

رپورٹ | سید زادہ عبدالوکیل

ترقی کے اس عظیم کارنامے پر عوام کو مبارک ہو، کیونکہ اکیسویں صدی میں جہاں دنیا جدید اسپتالوں، ایئر ایمبولینس سروسز اور جدید طبی سہولیات کی طرف بڑھ رہی ہے، وہاں ہمارے حصے میں ایک رکشہ ایمبولینس آئی ہے۔

یہ سہولت صرف بارکھان تک محدود نہیں بلکہ تمام بلوچستانیوں کے لیے دستیاب ہے۔ لہٰذا عوام سے گزارش ہے کہ محدود نشستوں کے پیشِ نظر ابھی سے اپنی بکنگ یقینی بنائیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ ترقی کا یہ انقلابی منصوبہ ہاتھ سے نکل جائے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Quetta
Quetta
87300