Al Imdad Daewoo Bus Service
20/05/2025
باران لک چیک پوسٹ کے خاتمے کیلئے ٹرانسپورٹرز کی 22 مئی تک کی ڈیڈلائن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر خضدار کیساتھ ٹرانسپورٹروں کے مزاکرات، اپنے تحفظات اور مطالبات سے آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیک پوسٹس پر گاڑیوں کی بلاجواز روکاوٹ ناقابل برداشت ہے، ٹرانسپورٹر رہنماؤں کی میڈیا بریفننگ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خضدار / کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی ) آل بلوچستان ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی اور کوئٹہ، کراچی روٹ پر چلنے والے ٹرانسپورٹرز نے وڈھ کے مقام پر واقع باران لک چیک پوسٹ کے خاتمے کے لیے 22 مئی 2025 تک کی مہلت دے دی ہے۔ ٹرانسپورٹروں کے مطابق کہ اگر 22 مئی تک مذکورہ چیک پوسٹ ختم نہ کی گئی اور ان کے دیگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو وہ اپنی گاڑیاں خضدار میں نیشنل ہائی وے کے کنارے کھڑی کرکے چابیاں ضلعی انتظامیہ کے حوالے کرکے غیر معینہ مدت کے احتجاج کا آغاز کریں گے۔ آل بلوچستان ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ بادیزئی، جنرل سیکرٹری حاجی محمد اکبر لہڑی، آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین کے جنرل سیکرٹری حاجی باری مشوانی، سینئر نائب صدر حاجی میر امتیاز لہڑی، کراچی کمیٹی کے صدر حاجی ولو جان ناصر، حاجی ولی خان اچکزئی، حاجی نصراللہ دھوار، حاجی لال خان ارباز، حاجی فدا اچکزئی، حاجی رازق اچکزئی اور ترجمان حاجی ناصر شاہوانی پر مشتمل وفد نے ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی سے ملاقات کی۔ اس دوران وفد نے ضلعی انتظامیہ کو اپنی شکایات اور تحفظات سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے ڈپٹی کمشنر خضدار پر واضح کیا۔ کہ این 25 قومی شاہراہ پر بے تحاشہ چیک پوسٹس قائم ہیں، جن پر ان کی گاڑیوں کو بلاوجہ روکا جاتا ہے۔ خاص طور پر باران لک چیک پوسٹ پر عملے کی جانب سے ڈرائیوروں اور گاڑی عملے کو ہراساں کیا جاتا ہے، جو کہ سراسر ناانصافی اور روزگار میں رکاوٹ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے پیش نظر چیک پوسٹس قائم کرنا قابل فہم ہے، لیکن ایسی چیک پوسٹس جن کا مقصد صرف ٹرانسپورٹرز کو ہدف بنانا ہو، ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں گاڑیاں آدھے دن میں منزل تک پہنچ جاتی تھیں، مگر اب ہر قدم پر روکاوٹوں کی وجہ سے یہ سفر 18 سے 20 گھنٹے پر محیط ہوگیا ہے، جس سے وقت، ایندھن اور محنت سب ضائع ہو رہا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف ڈرائیوروں کی عزت نفس مجروح کرتی ہے بلکہ ان کے خاندانوں کے روزگار پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے تحفظات کا جائزہ لے کر 22 مئی تک مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔ اس یقین دہانی پر ٹرانسپورٹرز نے انتظامیہ کو مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر مقررہ تاریخ تک باران لک چیک پوسٹ ختم نہ کی گئی یا عملی پیش رفت نہ ہوئی تو وہ احتجاجاً اپنی گاڑیاں روک کر چابیاں مقامی حکام کے حوالے کردیں گے۔ ٹرانسپورٹ رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹرانسپورٹرز کی مشکلات کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور قومی شاہراہ پر بلاجواز چیکنگ اور ہراسانی کے سلسلے کو فوری بند کرے تاکہ ملک کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے اس طبقے کو سکھ کا سانس نصیب ہو۔
13/04/2025
کراچی
پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی معروف ٹرانسپورٹر الحاج میر فیروز خان لہڑی کے عیادت کر رہے ہیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Quetta