Reporter Quetta
07/06/2026
ملگری ڈاکٹران بلوچستان کا ڈاکٹر ماہنور ناصر واقعے پر شدید احتجاج، وزیر صحت کی برطرفی کا مطالبہ
کوئٹہ: ملگری ڈاکٹران بلوچستان نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے ڈاکٹر ماہنور ناصر کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
ڈاکٹران نے حکومت بلوچستان کی خاموشی کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تنظیم نے وزیر صحت کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے، سیکرٹری صحت اور ایم ایس سول ہسپتال کی برطرفی کے ساتھ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
ڈاکٹران نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی اعلیٰ سطحی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، ڈاکٹر ماہنور ناصر کو "پرائیڈ آف پرفارمنس" ایوارڈ دیا جائے، انہیں دس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کیا جائے اور ان کے اہلِ خانہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
تنظیم نے صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں جدید سیکیورٹی نظام نصب کرنے اور سرکاری عہدیداروں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج کرانے کی پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج مزید شدت اختیار کر لے گا۔
ڈاکٹرز کمیونٹی سراپا احتجاج۔ احتجاجی ریلی و مظاہرہ
اس موقع پر ڈاکٹر شازیہ خپلواک سے گفتگو
06/06/2026
نیشنل پارٹی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت کردی
کوئٹہ – نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ڈیوٹی کے دوران خاتون ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی شرمناک، افسوسناک اور انسانیت سوز اقدام قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے اہلِ خانہ اور پوری ڈاکٹر برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ میر رحمت صالح بلوچ نے ڈاکٹروں کو معاشرے کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جاسکتے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ڈاکٹر کو فوری ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کرنے کے اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا اور ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
میر رحمت صالح بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث تمام عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور صوبے بھر میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کو مؤثر سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Website
Address
Quetta