PMML Quetta
خدمت اور محبت سے بلوچستان کے مسائل حل کریں گے، “خدمت بلوچستان” پراجیکٹ کا آغاز: خالد مسعود سندھو
مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کوئٹہ میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ترقی، خوشحالی اور امن ہر پاکستانی کی خواہش ہے۔ دشمن کی سازشوں کا مقابلہ اتحاد، محبت اور خدمت سے کیا جائے گا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ مرکزی مسلم لیگ “خدمت بلوچستان” پراجیکٹ کے تحت نوجوانوں کو آئی ٹی تربیت، صحت، صاف پانی اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔ اس موقع پر تابش قیوم، حافظ محمد ادریس اور حنظلہ عماد سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
کوئٹہ:پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں کی شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے میں زخمی والوں کی عیادت، نیک تمناؤں کا اظہار
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما حافظ محمد ادریس نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے میں زخمی سابق ممبر صوبائی اسمبلی احمد نواز و دیگر کی تیمارداری کی، زخمیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، حافظ ادریس کے ہمراہ میر شکر خان رئیسانی، بابر مغل و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ احمد نواز کی عیادت کرتے ہوئے حافظ محمد ادریس نے کہا کہ دشمن اپنے بزدلانہ حملوں کے ذریعے ہمارے حوصلے پست کرنا چاہتا ہے، لیکن بلوچستان کے عوام بلند حوصلہ ہیں، ان بزدلانہ کاروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ بی این پی کے جلسے میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حافظ ادریس کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ امن کے لیے اپنی کاوشوں کو مزید تیز کرے گی ۔حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس دھماکے کے ملزمان کو جلد کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔ حافظ ادریس کا مزید کہنا تھا کہ حکومت محض الزام تراشیوں سے باہر نکل کر اپنی ذمہ داری قبول کرے، سیاسی جلسے میں دھماکہ ہونا سیکیورٹی کی ناکامی ہے۔ جمہوری جدوجہد کرنے والوں پر حملے بلوچستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔
جاری کردہ
حنظلہ عماد
ترجمان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان
03/09/2025
کوئٹہ دھماکے پر مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی شدید مذمت
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Quetta