Jamal Raisani Media Cell

Jamal Raisani Media Cell

Share

07/06/2026

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے گزشتہ شب لہڑی ہاؤس، کوئٹہ میں حاجی میر حکمت لہڑی، میر حشمت لہڑی، حاجی میر دولت لہڑی اور حاجی میر نعمان لہڑی کی جانب سے دی گئی پرتکلف دعوتِ عشائیہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر میر فرید خان رئیسانی اور میر سلام جان رئیسانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دعوت کے دوران باہمی روابط، سماجی ہم آہنگی، علاقائی امور اور مختلف موضوعات پر خوشگوار ماحول میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے میزبانوں کی جانب سے پرتپاک استقبال، محبت اور خلوص پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لہڑی ہاؤس ہمیشہ ان کے لیے دوسرے گھر کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں ملنے والی اپنائیت، عزت و احترام اور محبت ہر ملاقات کو یادگار بنا دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لہڑی خاندان کے ساتھ ان کے دیرینہ اور مضبوط تعلقات باہمی اعتماد، اخوت اور بھائی چارے کی روشن مثال ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ رشتہ مستقبل میں بھی اسی محبت اور خلوص کے ساتھ قائم و دائم رہے گا۔

نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کے درمیان محبت، اتحاد، بھائی چارے اور باہمی احترام کو ہمیشہ برقرار رکھے اور ہمیں مل جل کر عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

03/06/2026

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی اور صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کے چھوٹے بھائی رفیق احمد درانی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے دولہا اور اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے خوشحال اور کامیاب ازدواجی زندگی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

02/06/2026

کوئٹہ/ 2 جون 2026
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی، صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو، ایم پی اے حاجی میر علی مدد جتک، میر فرید خان رئیسانی اور میر سلام جان رئیسانی نے صاحبزادہ پیر سکندر سلطان القادری اور امیر جماعت الصالحین پاکستان صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

وفد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Quetta