Rohullah Kakar Rohullahkakar
08/06/2026
"اطلاع برائے زمینداران"
بلوچستان ایگریکلچر سولرائزیشن سکیم کے تحت مستفید ہونے والے زمینداروں نے حلف ناموں میں یہ عہد کیا تھا کہ سولرائزیشن کے بعد وہ سرکاری ملکیت کے ٹرانسفارمر، پول، تاریں، اور دیگر برقی سامان متعلقہ کیسکو حکام کے حوالے کریں گے اور مستقبل میں بجلی کی غیر قانونی کنکشن یا چوری میں ملوث نہیں ہوں گے
پشین میں آج پشین کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہےقائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن
پزشین , آپ کی یہ عظیم شرکت اسلام ،جمعیت علماء اسلام کے ساتھ محبت اور اعتماد کا ثبوت ہے ۔مولانا فضل الرحمن
پشین جمعیت علماء اسلام کا ناقابل تسخیر قلعہ ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس قلعے کو فتح نہیں کرسکتی ۔ مولانا فضل الرحمن پشین میں تحفظ دینی مدارس وحقوق بلوچستان کانفرنس سے خطاب
پشین , جمعیت علماء اسلام ایک تحریک ہے ایک جہد مسلسل کا نام ہے، ایک قابل فخر ماضی ہے۔
پشین , جمعیت علماء اسلام ایک تابناک تاریخ ہے جس کے پشت پر دو سو سال سے زیادہ کی قربانیاں ہیں اور انشاء اللہ یہ تحریک آگے بڑھے گی اور اپنے مقاصد تک پہنچے گی ۔ مولانا فضل الرحمن
پشین , جمعیت علماء اسلام نے اپنے سات اراکین کے ساتھ مفکر اسلام مفتی محمود کی قیادت میں پاکستان کو ایک اسلامی آئین دیا۔
پشین ,ختم نبوت کے مسئلے میں آپ کی قیادت نے پارلیمنٹ میں عقیدہ ختم نبوت کی ترجمانی کی اور اللہ نے فتح نصیب کی ۔ مولانا فضل الرحمن
پشین , ہم نے اپنی قوم کے اسلامی جذبے کو شرمندہ نہیں ہونے دیا ۔
پشین , آج جمعیت علماء اسلام پاکستان کی سب سے بڑی عوامی قوت ہے ۔
پشین , جب بھی قوم کو آواز دی ،قوم نے ہماری آواز پر لبیک کہا ۔
پشین , نشانے پر ہونے کے باوجود چاروں صوبوں میں عوام کے پاس جارہے ہیں ۔
پشین , ہمارے کارکنوں علماء اور اساتذہ کو شہید کیا جا رہا ہے
پشین , ہماری جماعت دہشت گردوں کی دہشت گردی کی زد میں ہے ۔
پشین ,جمعیت علماء نے فرقہ وارانہ نفرتوں کی سیاست کو شکست دی ہے ۔
پشین , ہم محبت کے علم کے ساتھ قوموں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔مولانا فضل الرحمن
پشین , ہم نے پشتون اور بلوچوں کی نفرت پر سیاست نہیں کی ۔
پشین , ہم نے ایک پاکستانی مسلمان متحدہ قوم کی بنیاد پر محبتوں کا پیغام دیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمن
پشین , ہم پاکستان کے ہر صوبے اور قومیت کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑیں گے ۔
پشین , فرقہ واریت،قومیت لسانیت صوبائیت ،علاقیت کی نفرتوں کو جمعیت علماء اسلام نے ملیامیٹ کیا ہے ۔
پشین , قوم کو کون لڑا رہا ہے ؟ قوم پرستوں میں تو اتنی جان نہیں کہ وہ قوم کو لڑائے وہ بیچارے تو بس ۔
پشین , ہم نے پاکستان کے بقاء کی سیاست کی ہے ۔ مولانا فضل الرحمن
پشین , ہم خطے میں جنگ نہیں چاہتے ۔
پشین , لیکن یہ سوال ضرور کرتے ہیں ۔کہ ہماری پالیسیاں کون بناتا ہے ؟
پشین , وہ کیا پالیسیاں بنا رہے ہیں ؟ یہ ہماری عقل ہے ؟ یہ پاکستان کا مفاد ہے ؟
پشین , ہندوستان ،افغانستان کا بارڈر بند ،نہ مغرب کی طرف تجارت کرسکتے ہیں ، نہ مشرق کی طرف ۔
پشین , چین کے چھوٹے سے کوریڈور پر بھی کوئی فعالیت نہیں ہے ۔
پشین , ہر طرف پاکستان کو غیر محفوظ اور محصور کر دیا ہے ۔ یہ کونسی سیاست ہے ؟
پشین , مانتا ہوں قوم ہمارے ساتھ ہے ۔کہاں ہے جمہوریت ؟ کہ عوام کی رائے قبول ہو ۔
پشین , عوام ووٹ کسی کو دیتے ہیں اور وہ نکلتے کسی اور سے ہیں ،نتیجے تبدیل ہوتے ہیں ۔
پشین , ان دھاندلیوں کا میں خود بھی گواہ ہوں اور ان لوگوں نے بھی ہمارے سامنے تسلیم کیا ہے ۔
پشین , خواہ مخواہ الزمات نہیں لگاتا ،اور نہ اس بنیاد پر سیاست کرتا ہوں ،صاف شفاف سیاست کی ہے ۔
, ہماری بدنامی کے لئے ہر حربہ استعمال کیا ہے ،الزام تراشیاں کی ہیں لیکن ہمیشہ شرمندہ ہونا پڑا ۔
پشین , آج اتنے بڑے اجتماع میں قوم کے سامنے بے داغ کھڑا ہوں اور داغدار ہو ،قوم کا سامنا نہیں کرسکتے ۔
پشین: جمیعت علماء اسلام کے زیر اہتمام پشین میں جلسہ عام کے دوران جب مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن کو دعوت خطاب کیلئے دعوت دی گئی تو جلسہ گاہ نعروں سے گونج اٹھی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
PTV News
Pishin
86700