ORK RISE
14/05/2026
کلایہ ہسپتال میں تاریخ رقم ✨
سن 1976 میں قائم ہونے والے کلایہ ہسپتال میں پہلی بار کامیاب Hernia Operation کیا گیا، جو ایک تاریخی اور خوش آئند لمحہ ہے۔
اتنے سالوں بعد ہسپتال میں پہلا کامیاب آپریشن ہونا پوری ٹیم کی محنت، لگن اور بہترین خدمات کا نتیجہ ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے تمام ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، خصوصاً:
DDHO / MS ڈاکٹر عثمان گل صاحب
سرجن ڈاکٹر فاروق اعظم صاحب
سرجن ڈاکٹر عرفان آفریدی صاحب
مسٹر عدیم المثال (Anesthetic)
اللہ تعالیٰ تمام ڈاکٹروں اور طبی عملے کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں انسانیت کی خدمت جاری رکھنے کی توفیق دے۔ آمین
13/05/2026
علاقہ بنگش گاؤں #میٹھاخان کے معروف کوئلہ مائنز ٹھیکیدار حاجی اعوان علی اورکزئی کی وفات پر علاقے میں گہرے ر.نج و غ.م کی فضا قائم ہوگئی۔مرحو.م کی وفات پر مختلف مذہبی، روحانی اور سماجی شخصیات نے اظہارِ افسو.س کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر معروف روحانی شخصیت سید زاہد حسین میاں نے علامہ حمید حسین امامی اور دیگر مریدین و عقیدت مندوں کے ہمراہ مرحوم حاجی اعوان علی اورکزئی کی مغفر.ت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی۔ دعائیہ اجتماع میں شرکاء نے کہا کہ حاجی اعوان علی اورکزئی ایک نیک دل، ملنسار اور خدمتِ خلق کا جذبہ رکھنے والے انسان تھے، جن کی وفات سے علاقے میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔اجتماع کے اختتام پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Peshawar