KP Rescue 1122 Training Wing

KP Rescue 1122 Training Wing

Share

Training Wing of ERS (Rescue-1122) offers training in Fire Fighting, First Aid, Disaster Management, Emergency Managment and Specialized HSE courses

Photos from KP Rescue 1122 Training Wing's post 16/08/2024

ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو- 1122) خیبرپختونخواہ کی خصوصی ہدایات پر ہیڈکوارٹر ٹریننگ ونگ نے 09 تا 11 اگست 2024, الخدمت فائونڈیشن خیبرپختونخواہ کے 45 رضاکاروں کو تین روزہ ابتدائی طبی امداد اور سرچ اینڈ ریسکیو کی عملی تربیت فراہم کی۔

یہ ٹریننگ گورنمنٹ ڈگری کالج نتھیہ گلی، ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد میں کروائی گئی۔ ٹرینگ کے اختتام پر رضاکاروں نے زپ لائن، بیلے ریسکیو، ریپیلنگ اور افت کے دوران ابتدائی طبی امداد کا عملی مظاہرہ کیا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی الخدمت فائونڈیشن ایبٹ آباد کے صدر سردار اویس صاحب، ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے انچارج وسیم صاحب اور ٹریننگ پروگرام انچارج ابوبکر نثار صاحب تھے

Photos from KP Rescue 1122 Training Wing's post 10/11/2020

منگل 10 نومبر 2020

پشاور: ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) خیبر پختنخواہ ڈاکٹر خطیر احمد کی خصوصی ہدایت پر ہیڈ کوارٹر ٹریننگ ونگ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ پشاور کی اویرنس ٹیم کے ساتھ مل کر پولیس لاین سول سیکٹریٹ میں ریفریشر کورس کے لیے آئے ہوئے ایلیٹ فورس کے سپاہیوں کو ابتدائی ظبی امداد اور زخمیوں کی منتقلی کے ظریقہ کار کی تربیت فراہم کی.

ٹریننگ سیشن کے اختتام پر حادثے کے بعد زخمیوں کو منتقل کرنے کے طریقوں کی مشق بھی کی گئی۔

سپرٹندنٹ آف پولیس ایلیٹ فورس پشاور ریجن جناب مراد علی خان اور سٹاف نے ریسکیو 1122 کی ٹریننگ ٹیم کو بے حد سراہا۔

Photos from KP Rescue 1122 Training Wing's post 10/10/2020

جمعرات 08 اکتوبر 2020

پشاور: ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) خیبر پختنخواہ ڈاکٹر خطیر احمد کی خصوصی ہدایت پر ہیڈ کوارٹر ٹریننگ ونگ کی ٹیم نےسوئی نادرن گیس لیمیٹڈ کے ریجنل ہیڈکوارٹر حیات آباد کے سٹاف کو فایر سیفٹی اور فرسٹ ایڈ کی تربیت فراہم کی.

ٹریننگ سیشن کے اختتام پر ہنگامی انخلا اور فایر اسٹینگوشر کے زریعے آگ بجھانے کی مشق بھی کی گئی۔

سوئی نادرن گیس لیمیٹڈ کے جنرل منیجر جناب تاج ولی خان صاحب نے ریسکیو 1122 کی ٹریننگ ٹیم کو بے حد سراہا۔

Photos from KP Rescue 1122 Training Wing's post 20/06/2020

12-06-2020
پشاور: ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122)ٹریننگ ونگ کی ٹی خیبر پختنخواہ ڈاکٹر خطیر احمد کی خصوصی ہدایت پر ہیڈ کوارٹر ٹریننگ ونگ کی ٹیم نے سینٹ جانز ویانی کھیتولک چرچ کوہاٹی پشاور میں اقلیتی رضاکاروں کو کرونا وائرس سے بچاؤ اور جراثیم کش سپرے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی.

اس موقع پر ایم پی اے برائے اقلیت ولسن وزیرصاحب بھی موجود تھے.

ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کی جانب سے ایم پی اے ولسن وزیر صاحب اور اقلیتی رضاکاروں کو حفاظتی کٹس اور جراثیم کش سپرے بھی تقسیم کیے گئے.

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


ERS (Rescue 1122) Headquarter Opposite Railway Station Cantt
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00