Daily AAJ
02/10/2021
روزنامہ آج کا پریس کارڈ رکھنے والا شخص چرس سمگل کرتے پکڑا گیا۔
موجودہ انتظامیہ روزنامہ آج اور سمگلروں کا گٹھ۔جوڑ جرائم پیشہ عناصر کو پریس کارڈ جاری کر رکھے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق تھانہ رسالپور پولیس نے گزشتہ روز سمگلنگ کی اطلاع پر خیرآباد پل پر ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار جس نے روزنامہ آج کی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی کو روکا۔ دوران تفتیش محمد یونس ولد عثمان غنی سکنہ بہاولنگر پنجاب سے تعلق رکھنے والے شخص کی موٹر سائیکل سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں محمد یونس نے خود کو روزنامہ آج کا خصوصی نمائندہ بتایا اور روزنامہ آج سے جاری شدہ پریس کارڈ بھی پیش کیا۔
اطلاعات کے مطابق رابطہ کرنے پر پولیس کو روزنامہ آج کی جانب سے ملزم کو وارننگ وغیرہ دیکر چھوڑ دینے کی سفارش کی گئی۔ جب پولیس کی جانب سے ملز م سے چرس برآمدگی کا بتایا گیا تو روزنامہ آج کی انتظامیہ کا رویہ بدل گیا اور اس شخص سے روزنامہ آج انتظامیہ نے لا تعلقی کا اظہار کیا۔
اطلاعات کے مطابق بہاولنگر پنجاب سے تعلق رکھنے والا شخص محمد یونس پشاور شہر کے مشہور حاجی کیمپ کے قریب حالیہ مقیم ہے جہاں وہ ایک ہوٹل میں باورچی کا کام کرتا ہے۔ مذکورہ ہوٹل میں روزنامہ آج کو افرادی قوت مہیا کرنے والے ادارے اے بی سلوشنز کے اہلکاروں کا باقاعدگی سے آنا جانا ہے جس کے باعث ان افراد کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ اے بی سلوشنز کا پروپرائٹر عدنان ظفر ولد شمیم اختر نامی شخص ہے جو ان جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں ملوث ہے۔
مبینہ طور پر روزنامہ آج کی انتظامیہ نے ملزم محمد یونس کو زبان بندی پر اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر ملزم نے ایف آئی آر میں خود ہی جعلی پریس کارڈ بنوانے کا اعتراف کیا اور بدلے میں روزنامہ آج کی انتظامیہ کی جانب سے ملزم محمد یونس پر جعلی پریس کارڈ رکھنے، نمبر پلیٹ پر بلا اجازت آج کا لوگو استعمال کرنے اور خود کو صحافی کہنے پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کروائی گئی۔
13/08/2021
ملک کی عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) ایک خاتون جج کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے جارہا ہے۔
جسٹس عائشہ اے ملک لاہور ہائی کورٹ کی سینیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں جنہیں اگر سپریم کورٹ میں ترقی دے دی گئی تو وہ مارچ 2031 تک سپریم کورٹ کی جج رہیں گی۔
اس وقت سپریم کورٹ میں 17 مقررہ ججز کی تعداد پوری ہے اور جسٹس عائشہ ملک 17 اگست کو جسٹس مشیر عالم کی ریٹائرمنٹ سے خالی ہونے والی اسامی پُر کریں گی۔
30/07/2021
پشاور کے کارخانو مارکیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ راہگیر زخمی ہوگیا۔
پولیس نے ابتدائی طور پر بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کے دوران نامعلوم افراد پولیس موبائل پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔
تاہم سی سی پی او پشاور عباس احسن نے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوع کا دورہ کرنے کے وضاحت دی کہ پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی جب اسے نشانہ بنایا گیا۔
سی سی پی او کے مطابق ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت پولیس ٹیم انچارج ابن امین کے نام سے ہوئی ہے۔
29/07/2021
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے چیئرمین اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد 31 اگست سے قبل ویکسینیشن کرالیں بصورت دیگر انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ساتھ پریس کانفرنس میں اسد عمر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کام کرنے والے افراد اور 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے 31 اگست تک ویکسینیش کرانا لازمی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the establishment
Website
Address
Peshawar
25000