BBN
20/02/2026
انا للہ وانا الیہ راجعون
نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ براول بانڈی کے معزز بزرگ حاجی یعقوب خان اس دارِ فانی سے رخصت ہوگئے ہیں۔
مرحوم حاجی شعیب خان، عبد اللہ، حبیب اللہ، شیخ حبیب الرحمن اور وسیم خان کے بھائی جبکہ رومان خان، مولانا عدنان، زید خان اور بلال خان کے والد تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ بروز ہفتہ، 21 فروری 2026 کو دوپہر 2:15 بجے ایف سی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
26/12/2025
آج مدرسہ ضیاءُالقرآن للبنین والبنات، دیر خان میں دستاربندی کا پروگرام ہوا۔ اس پروگرام میں مختلف علاقوں سے علماء کرام، معززینِ علاقہ اور ہر مکتبِ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد سے پروگرام نہایت اچھے اور باوقار انداز میں منعقد ہوا۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر مدرسہ کے مختلف شعبوں سے چالیس سے زائد طلبہ و طالبات فارغ ہوئے، جن کی دستاربندی کی گئی۔ اساتذہ اور والدین کے لیے یہ لمحہ بہت خوشی اور فخر کا تھا۔
علماء کرام نے اپنے بیانات میں دینی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مدرسہ ضیاءُالقرآن کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے فارغ ہونے والے طلبہ و طالبات کو نصیحت کی کہ وہ قرآن و سنت پر عمل کریں، اچھا اخلاق اپنائیں اور دین کی خدمت کریں۔
پروگرام کے آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ آخر میں ملک و ملت کی بھلائی اور مدرسہ کی ترقی کے لیے دعا کی گئی اور یوں پروگرام اختتام پذیر ہوا…
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Peshawar