ASM
27/03/2025
جامعہ زکریا کربوغہ شریف میں ختم القران کے موقع پر تراویح کے جان فزا حیات افروز مناظر 😊
جامعہ زکریا دارالایمان والتقوی حقیقت ایسا گلستان ہزاررنگ ہے جس کا ہر رنگ بے مثال ہے ، اور جس کی رعنائی کے آگے شمس و قمر کی چمک دمک بھی ماند پڑ جاتی ہے ، ستاروں کی خوش نمائی اور گل برگ کی خوش نہائی بھی اس کی عشوہ طرازی کے سامنے بے حقیقت محسوس ہوتی ہے_
یہ اسلام کا ایسا گلشن ہے جس میں کھلنے والے گلوں اور غنچوں نے ہر میدان میں اپنی خوش بو کو پہنچایا ہے ، انہوں نے کبھی ملک کے گیسوئے برہم سنوارے ہیں ، کبھی مسند حدیث پر بیٹھ کر قال اللہ و قال الرسول کا نغمہ گایا ہے ، کبھی فقہ و فتاوی کے سمندر سے تشنہ لبوں کو سیراب کیا ہے ، کبھی خانقاہوں میں رہ کر ایمان و یقین کی شمع روشن کی ہے ، کبھی تصنیف و تالیف کے ذریعے اور کبھی وعظ و خطابت کے ذریعے احقاق حق اور ابطال باطل کا فریضہ انجام دیا ہے_ اور محدود پیمانے پر نہیں؛ بل کہ یہ صدائے حق کبھی دشت و دمن نے سنی ، کبھی صحراء و جبل میں گونجی ، کبھی سمندر کی موجوں سے ٹکرائی ، کبھی صنم کدوں میں تو کبھی کلیساؤں میں_ غرض یہ کہ عرب سے عجم تک ، ایشیا سے یوروپ تک ، افریقہ سے امریکہ تک ، باطل کے ہر ایوان میں اس کی گونج سنائی دی ہے_
یہ علم و ادب کا وہ مے خانہ ہے جس کے بادہ خواروں کی تعداد بے شمار ہے__
جامعہ زکریا کربوغہ شریف میں ختم القران کے موقع پر تراویح کے جان فزا حیات افروز مناظر
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
26190
Peshawar
26190