What is going on in RMT

What is going on in RMT

Share

16/06/2025

خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی (KPUMA) کی جانب سے بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق بی آر ٹی کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بی آر ٹی کا کم از کم موجودہ کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ایکسپریس روٹس پرمیئم سروس کا کرایہ 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دیا گیا ہے۔
یہ نا گزیر اضافہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ناگزیر ہو گیا تھا تاکہ مسافروں کو بلا تعطل معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا سکے۔
نئے کرائے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہو گا۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Peshawar
25000