Police Fans

Police Fans

Share

15/06/2026

باڑہ پولیس کی بڑی کارروائی، سنیچر گروہ کے دو کارندے گرفتار، اسلحہ برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وقار احمد نے باڑہ کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل سنیچنگ کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی باڑہ نواب خان کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس کی سربراہی ایس ایچ او باڑہ زاہد خان کر رہے تھے۔
خصوصی ٹیم نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر علاقہ بیسے خوڑ میں پولیس ٹیم اور سنیچرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ھوا پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان، محمد شریف ولد شکر نور اور مسرت گل ولد شیر اکبر کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کا ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پستول 30 بور بمعہ لوڈ شدہ میگزین اور کارتوس برآمد کر لیے گئے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے موٹر سائیکل سنیچنگ اور دیگر جرائم کے حوالے سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او خیبر وقار احمد نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
Khyber Pakhtunkhwa Police
Khyber Police
Capital City Police Peshawar

03/02/2025
04/08/2024

ایلیٹ فورس اے ایس آئی جلیل آفریدی ڈی پی او خیبر کو الوداعی تقریب میں گفٹ پیش کرتے ہوئے ایک یادگار تصویر

Want your organization to be the top-listed Government Service in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Peshawar