Unique Forces
09/07/2026
شہداء پولیس ہمارا فخر
شہداء کی فیملیز کی فلاح و بہبود صوبہ خیبرپختونخوا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں
نوشہرہ:ڈی پی او نوشہرہ سونیا شمروز خان نےآئی جی پی صوبہ خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے وژن کے مطابق ،شہداء کے بچوں میں *28 لاکھ 98 ہزار روپے کے تعلیمی وظائف تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہماری قوم کا فخر ہیں اور ان کی فیملیز کی فلاح و بہبود صوبہ خیبرپختونخوا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تفصیلات:
ضلع نوشہرہ کے 59 شہداء کے 80 بچوں میں سکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر تعلیمی وظائف تقسیم کرنے کے لیے آج ڈسٹرکٹ پولیس آفس نوشہرہ میں ایک سادہ مگر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈی پی او سونیا شمروز خان نے شہداء کے بچوں سے گھل مل کر ملاقات کی۔ انہوں نے بچوں سے ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے متعلق معلومات حاصل کیں اور درپیش مسائل دریافت کیے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ "شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمیں محفوظ مستقبل دیا۔ ان کی قربانیوں کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ شہداء کی فیملیز کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑی ہے اور ان کے بچوں کی تعلیم ہماری اولین ذمہ داری ہے"۔
بعد ازاں ڈی پی او نے شہداء کے بچوں میں تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کیے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب کے آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Peshawar
25000