Orakzai Development Movement
19/05/2026
او ڈی ایم کا #مؤقف بالکل واضح اور #دوٹوک ہے کہ #اورکزئی کے جتنے بھی #ضلعی دفاتر ہیں اُنہیں فوری طور پر #اورکزئی منتقل کیا جائے۔ #تین بار نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود آج تک اس پر کوئی عملی اقدام نہ ہونا عوام کے ساتھ #زیادتی اور #ناانصافی ہے۔
او ڈی ایم #سمجھتی ہے کہ ایک مخصوص #دو فیصد #مافیا ذاتی #مفادات کی خاطر اس عمل میں رکاوٹ بن رہی ہے، جبکہ ان لوگوں کا نہ #اپنا گھر اورکزئی میں ہے اور نہ ہی کوئی #جائیداد۔ یہ عناصر عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں رکھتے اور صرف اپنے مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں۔
او ڈی ایم واضح کرتی ہے کہ اب مزید #صبر اور #خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی۔ #اگر فوری طور پر ضلعی دفاتر اورکزئی منتقل نہ کیے گئے تو عوام کے ساتھ مل کر بھرپور #احتجاجی تحریک چلائی جائے گی، اور ہر آئینی و #جمہوری فورم پر اپنے حق کی آواز بلند کی جائے گی۔
04/05/2026
اب تو یہ فیصلہ #واضح طور پر ہو چکا ہے کہ ضلع اورکزئی کے تمام #ضلعی دفاتر کو جلد از جلد اورکزئی کی #سرزمین پر #منتقل کیا جائے، مگر اس کے باوجود اعلیٰ افسران #بدستور ہنگو میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ نہ چیف #سیکرٹری کے حکم پر #عملدرآمد ہو رہا ہے اور نہ ہی #اورکزئی کے #متفقہ فیصلوں کو #اہمیت دی جا رہی ہے۔
آخر اس تاخیر اور بے توجہی کی وجہ کیا ہے؟
اگر #ہمارے جائز فیصلوں کو اسی طرح #نظر انداز کیا جاتا رہا تو #عوام شدید #ردعمل دینے کے لیے تیار ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری #متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
اورکزئی ڈیولپمنٹ مومنٹ (ODM) کے #چیئرمین معراج خالد نے عوام کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے #ابلن روڈ کی مسلسل بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ روڈ ضلع #اورکزئی کے عوام کے لیے زندگی کی حیثیت رکھتا ہے، جس کی بندش نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ابلن روڈ کو فوری طور پر کھولا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔
انہوں نے #امن و #امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اورکزئی کے عوام گزشتہ کئی سالوں سے بدامنی کا شکار ہیں، اور اب مزید برداشت ممکن نہیں۔ انہوں نے #حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
معراج خالد نے #ہیڈکوارٹر کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ ضلع اورکزئی کے تمام ضلعی دفاتر کو فوری طور پر اپنی اصل سرزمین، اورکزئی، منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دفاتر اپنے ضلع میں قائم نہیں ہوں گے، عوام کو #سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں اور نہ ہی علاقے کی حقیقی ترقی ممکن ہے۔
آخر میں انہوں نے #کہا کہ اورکزئی #ڈیولپمنٹ مومنٹ عوام کی آواز ہے اور ہر فورم پر اپنے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Peshawar
Peshawar
ORAKZAI