M iqbal electronics

M iqbal electronics

Share

Photos from M iqbal electronics's post 15/08/2025

مخلص کی اپنی کشش ہے
اور دلیر کی اپنی دہشت
منافق ہر حال میں ذلیل ہے ,,💯✌️

11/08/2025
26/04/2025

*بہت مصروف رہنا بھی*
*خدا کی ایک نعمت ھے*

ھجومِ دوستاں ھونا
کسی سنگت کا مِل جانا
کبھی محفل میں ہنس لینا
کبھی خِلوت میں رو لینا

خدا کی ایک نعمت ہے

کبھی تنہائی ملنے پر
خود اپنا جائزہ لینا
کبھی دُکھتے کسی دل پر
تشفّی کا مرہم رکھنا

خدا کی ایک نعمت ہے

کسی آنسو کو چُن پانا
کسی کا حال لے لینا
کسی کا راز ملنے پر
لبوں کو اپنے سِی لینا

خدا کی ایک نعمت ہے

کسی بچے کو چھُو لینا
کسی بُوڑھے کی سُن لینا
کسی کے کام آ سکنا
کسی کو بھی دُعا دینا

خدا کی ایک نعمت ہے

کسی کو گھر بلا لینا
کسی کے پاس خود جانا
نگاھوں میں نمی آ نا
بِلا کوشش ہنسی آ نا

خدا کی ایک نعمت ہے

تلاوت کا مزہ آ نا
کوئی آیت سمجھ پانا
کبھی سجدے میں سو جانا
کسی جنت میں کھو جانا

*خدا کی ایک نعمت ہے*
منقول

04/07/2024

کل تک روٹی کپڑے مکان کی بات ہوتی تھی۔۔
آج اس جھلستی گرمی میں بچوں کے لیے روشنی اور ہوا بھی اس لسٹ میں شامل ہو چکی جو لوگوں کو پنکھے سے جھولنے تک لے جائے۔۔ یا نہر میں کودنے پر مجبور کر دے۔۔۔

آخر اتنی بے حسی ہو کیسے سکتی ہے۔۔۔
ایک غریب بندہ جس کی ٹوٹل کمائی ایک بل سے کم وہ کیا کر سکتا مجبور بیچارہ۔۔۔

کیا پورا پاکستان کچا بنانا ہے۔۔؟
اقتدار سے چمٹے عفریت کیا چاہتے ہیں کہ مجبور باہر نکل کر لوٹ مار شروع کر دیں مارا ماری پر اتر آئیں۔۔؟

یا اپنے بچوں کی زندگیاں اندھیر کر لیں۔۔؟
گرمی میں جھلس جھلس مر جائیں یا دمہ کے مریض بن جائیں۔۔؟
آخر ارباب اختیار کا ویژن کیا ہے کوئی سمجھ سکتا۔۔؟؟
اور حل کیا ایک عام آدمی کے پاس اس بدمعاشی کا۔۔؟؟

#مہنگی-بجلی-نامنظور
#بجلی

Want your business to be the top-listed Computer & Electronics Service in Pattoki?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


M Iqbal Electronics , Faisal Colony, Kasur, Punjab
Pattoki