Assistant commissioner Multan Saddar
Dated:8-7-2026
اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر وقاص ظفر نے بستی نو اور نواب پور میں "ستھرا پنجاب" سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران صفائی ستھرائی کے انتظامات مجموعی طور پر تسلی بخش پائے گئے جبکہ متعلقہ عملہ موقع پر موجود اور اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا پایا گیا۔
معائنے کے دوران بعض مقامات پر صفائی کے حوالے سے نشاندہی کی گئی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ علاقوں کی صفائی یقینی بنائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Deputy Commissioner Multan
Dated:8-7-2026
اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر وقاص ظفر نے پیرا (PERA) ٹیم کے ہمراہ بستی نو اور نواب پور کے بازاروں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سرکاری نرخ ناموں کی دستیابی اور ان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، جبکہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے گئے۔
اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ نمایاں جگہوں پر نرخ نامے آویزاں کریں اور سرکاری قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائیں۔ عوامی سہولت اور بازاروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Deputy Commissioner Multan
Dated:8-7-2026
اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر وقاص ظفر نے نواب پور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران پلانٹ غیر فعال پایا گیا جس پر فوری طور پر صاف پانی پروگرام کے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا۔
اطلاع موصول ہونے کے بعد تکنیکی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے مرمتی کام کا آغاز کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ عوام کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Deputy Commissioner Multan
Dated:8-7-2026
اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر وقاص ظفر نے مختلف پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ایک پٹرول پمپ پر ایندھن کی کم پیمائش (Short Measurement) ثابت ہونے پر متعلقہ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ صارفین کے حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے اور پیمائش میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا بددیانتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی اور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Deputy Commissioner Multan
Dated:8-7-2026
اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر وقاص ظفر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک نواب پور کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران صفائی ستھرائی کے انتظامات تسلی بخش پائے گئے، جبکہ تمام عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود اور متحرک تھا۔ مریضوں کو ادویات کی فراہمی جاری تھی اور دستیاب ادویات کی فہرست عوامی آگاہی کے لیے نمایاں طور پر آویزاں کی گئی تھی۔ اس موقع پر شہریوں سے بھی رائے لی گئی جس میں کلینک کی کارکردگی اور فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Deputy Commissioner Multan
Dated:2-7-2026
اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر وقاص ظفر نے بلی والا میں ریونیو معاملات کے سلسلے میں موقع کا دورہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ امور کا جائزہ لیا، فریقین کا مؤقف سنا اور ریونیو عملے کو ہدایت کی کہ تمام معاملات قانون اور ضابطے کے مطابق بروقت نمٹائے جائیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا مؤثر حل یقینی بنایا جا سکے۔
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Deputy Commissioner Multan
Dated:2-7-2026
اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر وقاص ظفر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک (MNHC) بلی والا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال، عملے کی حاضری اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری، بروقت اور خوش اخلاقی کے ساتھ طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتی ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کے ذریعے عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات میسر آسکیں۔
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Deputy Commissioner Multan
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Assistant Commissioner Office Saddar
Multan