Safe City Multan

Safe City Multan

Share

Safe City Multan Project is an initiative led by the Punjab Safe Cities Authority (PSCA) to enhance public safety and security through technology and data-driven approaches.

07/07/2026

اگر آپ کو خون کی ضرورت ہے یا آپ خون عطیہ کر کے کسی کی زندگی بچانا چاہتے ہیں، تو **پنجاب ایمرجنسی 15 ڈائل کریں اور 4 دبائیں۔**

❤️ **خون درکار ہے؟**
📞 **15 ڈائل کریں، پھر 4 دبائیں۔**

🩸 **خون عطیہ کرنا چاہتے ہیں؟**
📞 **15 ڈائل کریں، پھر 4 دبا کر بطور بلڈ ڈونر رجسٹر ہوں۔**

**Safe City Multan** جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانیت کی خدمت اور بروقت امداد کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

**آئیں، خون عطیہ کریں اور کسی کی زندگی بچائیں۔**

07/07/2026

خون کی ضرورت ہو یا خون عطیہ کرنا ہو، اب مدد صرف چند کلکس کی دوری پر ہے۔
ویمن سیفٹی ایپ کے بلڈ بینک فیچر کے ذریعے آپ باآسانی خون کی درخواست دے سکتے ہیں، خون عطیہ کرنے کے لیے رجسٹریشن کر سکتے ہیں، اور اپنی خون کی درخواست کی موجودہ صورتحال بھی ٹریک کر سکتے ہیں۔
ایمرجنسی کی صورت میں بروقت خون کی فراہمی قیمتی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
آج ہی ویمن سیفٹی ایپ استعمال کریں، خون عطیہ کریں، زندگی بچائیں اور ضرورت مندوں کی بروقت مدد کریں۔

07/07/2026

اکثر مختلف حادثات اور ہنگامی حالات میں لوگوں کو بروقت خون کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس مسئلے کے پیشِ نظر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ورچوئل بلڈ بینک قائم کیا ہے۔
شہری پنجاب کے تمام شہروں سے ایمرجنسی کی صورت میں خون کے حصول کے لیے 15 پر کال کرکے آپشن نمبر 4 منتخب کریں اور اس سروس سے فائدہ اٹھائیں۔
اسی طرح جو شہری بطور بلڈ ڈونر رجسٹر ہونا چاہتے ہیں، وہ بھی 15 پر کال کرکے آپشن نمبر 4 منتخب کرتے ہوئے اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
یہ سروس بالکل فری ہے اور 24/7 آپ کی خدمت کے لیے دستیاب ہے۔ آپ کا خون کا عطیہ کسی کی زندگی بچا سکتا ہے۔آئیں اور اس مقدس مشن کی تکمیل میں ہمارا ساتھ دیں۔ جزاک اللہ
واللہ المستعان

07/07/2026

**🚔 ملتان پولیس کی شاندار کارکردگی – جرائم میں نمایاں کمی**

ملتان پولیس نے **سال 2026 کے پہلے 6 ماہ** کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ضلع بھر میں **مجموعی جرائم میں 50 فیصد سے زائد کمی** ریکارڈ کی گئی ہے۔

📊 نمایاں کامیابیاں:
✅ ڈکیتی کی وارداتوں میں **80 فیصد کمی**
✅ موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں **63 فیصد کمی**
✅ کار سنیچنگ کے واقعات میں **100 فیصد کمی**

**سی پی او ملتان، صادق علی ڈوگر** کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، مؤثر ناکہ بندی، مسلسل پٹرولنگ اور جدید پولیسنگ حکمتِ عملی کے باعث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں ممکن ہوئیں، جس سے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ مزید مضبوط ہوا۔

**ملتان پولیس** شہریوں کو محفوظ، پرامن اور پُراعتماد ماحول فراہم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔

07/07/2026

**📱 ویڈیو کال کے ذریعے اب ہر شہری کے لیے فوری پولیس مدد! 🤟🚔**

سیف سٹی ملتان، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے جدید اقدامات کے تحت، **پبلک سیفٹی ایپ** کے **ویڈیو کال فیچر** کے ذریعے قوتِ سماعت یا گویائی سے محروم افراد کو بھی ہنگامی صورتحال میں فوری پولیس مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

بس **پبلک سیفٹی ایپ** کھولیں، **ویڈیو کال** کا بٹن دبائیں، سائن لینگویج انٹرپریٹر سے رابطہ کریں اور **پنجاب ایمرجنسی 15** کے ذریعے بروقت پولیس مدد حاصل کریں۔

سیف سٹی ملتان جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر شہری کے لیے محفوظ، مساوی اور قابلِ رسائی ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

** **

07/07/2026

ذہنی صحت بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی جسمانی صحت۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ ذہنی صحت کیا ہے؟ کن علامات پر ماہرِ نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے؟ لوگ نفسیاتی مشاورت لینے سے کیوں ہچکچاتے ہیں؟ اور کیا NextGen App کے ذریعے کی جانے والی گفتگو مکمل طور پر رازداری میں رکھی جاتی ہے؟
اس خصوصی نشست میں ماہرِ نفسیات ان تمام اہم سوالات کے جوابات دے رہی ہیں، ساتھ ہی والدین، نوجوانوں اور ہر اُس فرد کے لیے مفید رہنمائی فراہم کر رہی ہیں جو ذہنی دباؤ، پریشانی یا اضطراب کا سامنا کر رہا ہے۔
اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز ذہنی دباؤ یا جذباتی مشکلات کا شکار ہے تو خاموش نہ رہیں۔
پنجاب ایمرجنسی 15 پر کال کریں، 7 دبائیں، یا NextGen App کے ذریعے ماہرِ نفسیات سے فوری رابطہ کریں۔
آپ اکیلے نہیں ہیں۔

07/07/2026

Environmental sensor

07/07/2026

یہ 2024 میں گمشدگی کے دو سال بعد ایک سپیشل بچے کی اپنے والدین سے ملاقات کا منظر ہے۔ یہ بچہ مارچ 2024 میں گوجرانوالہ سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ کسی ہمدرد شہری کو لاوارث حالت میں ملا، جس نے اسے ایدھی ہوم منتقل کر دیا، جہاں اس کی حفاظت اور دیکھ بھال کا انتظام کیا گیا لیکن اس کے ورثا کی تلاش ممکن نہ ہو سکی۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی "میرا پیارا" ٹیم نے اس بچےکے اہلِ خانہ کی تلاش کے لیے اس کا انٹرویو ریکارڈ کیا اور ساتھ ہی جدید فیشل ریکگنیشن (FR) ٹیکنالوجی کا استعمال کیا- اس لاوارث ملنے والےبچے کی تصویر کو گمشدہ بچوں کے ڈیٹابیس میں سرچ کیا گیا جس سے اس بچے کی شناخت ممکن ہوئی اور اللہ تعالی کے کرم سے اس بچے کے خاندان کا سراغ لگا لیا گیا۔
ضروری معلومات اور شناخت کی مکمل تصدیق کے بعد اس بچے کے ورثا سے رابطہ کیا گیا اور یوں الحمدللہ دو سال کی طویل جدائی کے بعد یہ سپیشل بچہ بحفاظت اپنے والدین سے ملوا دیا گیا۔ ماشااللہ لا قوۃ الا باللہ۔
واللہ المستعان

07/07/2026

وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ
ترجمہ:
اور جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اس کے لیے کافی ہے۔
(سورۃ الطلاق ، آیت 65)
#امن #اسلام #دعا

Photos from Safe City Multan's post 06/07/2026

**پولیس ٹریننگ کالج کے زیرِ تربیت افسران کا سیف سٹی ملتان کا مطالعاتی دورہ**

پولیس ٹریننگ کالج سے تعلق رکھنے والے زیرِ تربیت افسران نے **سیف سٹی ملتان** کا مطالعاتی دورہ کیا، جہاں انہیں جدید پولیسنگ، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، ایمرجنسی 15، ورچوئل پیٹرولنگ اور دیگر جدید آپریشنل نظام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر **ایس ایس پی سیف سٹی ملتان ریجن، جناب نصراللہ وڑائچ** نے زیرِ تربیت افسران کو سیف سٹی ملتان کے قیام کے مقاصد، جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، عوامی خدمت اور جرائم کی روک تھام میں سیف سٹی کے کردار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے شرکاء کو مختلف آپریشنل شعبہ جات کی ورکنگ اور جدید سرویلنس سسٹمز کے عملی استعمال سے بھی روشناس کرایا۔

زیرِ تربیت افسران نے سیف سٹی ملتان کے جدید نظام اور پیشہ ورانہ اندازِ کار کو سراہتے ہوئے اسے مستقبل کی مؤثر اور اسمارٹ پولیسنگ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


Multan