Multan Today

Multan Today

Share

26/12/2025

لائیو ٹی وی شو کے دوران احسن اقبال کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ، ویڈیو کال اچانک منقطع

براہِ راست ٹی وی نشریات کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال ایک ناخوشگوار واقعے کا شکار ہو گئے، جب ان کی ویڈیو کال اچانک منقطع ہو گئی۔ واقعے کے باعث نہ صرف ناظرین بلکہ پروگرام کے میزبان بھی حیران رہ گئے۔
احسن اقبال پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات سے متعلق گفتگو کر رہے تھے اور بذریعہ ویڈیو کال پروگرام میں شریک تھے۔ رات 11 بج کر 16 منٹ پر اچانک ایک نامعلوم شخص وہاں آیا، جس پر احسن اقبال نے بات کرتے ہوئے نظریں اٹھا کر اس کی جانب دیکھا۔
اسی دوران ایک آواز سنائی دی جس میں کہا گیا: "بند کرو، بند کرو اسے"۔ اس کے فوراً بعد اس شخص نے موبائل فون پر جھپٹنے کی کوشش کی۔ احسن اقبال نے گھبراہٹ کے عالم میں فون اٹھایا، جس کے نتیجے میں ویڈیو کال منقطع ہو گئی۔
اچانک پیش آنے والے اس واقعے سے پروگرام کے اینکر بھی پریشان دکھائی دیے۔ انہوں نے لائیو نشریات کے دوران سوال اٹھایا کہ آیا احسن اقبال اپنے گھر سے پروگرام میں شریک تھے اور اپنی ٹیم کو معاملے کی تفصیلات معلوم کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے بعد پروگرام کو وقفے میں منتقل کر دیا گیا۔
تقریباً سات منٹ بعد پروگرام دوبارہ نشر ہوا، تاہم اس دوران نہ تو اس واقعے پر مزید بات کی گئی اور نہ ہی احسن اقبال نے شو کو دوبارہ جوائن کیا۔ وقفے کے بعد پروگرام کے مہمان بھی تبدیل ہو چکے تھے۔

Please follow
************

A long march has been planned by Imran Khan for May 25 – MULTAN TODAY 22/05/2022

A LONG MARCH HAS BEEN PLANNED BY IMRAN KHAN FOR MAY 25

A long march has been planned by Imran Khan for May 25 – MULTAN TODAY The Islamabad long march will take place on May 25, according to Imran Khan, the leader of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) and former Prime Minister of Pakistan. During a news conference in Peshawar, Imran Khan alleged that the foreign conspiracy against Pakistan was devised in the United States. Peo...

Want your business to be the top-listed Media Company in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Multan
61000