Fidayane Khatme Nabuwat
29/04/2026
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔✨26 اپریل کا مبارک دن✨۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1974, میں قومی اسمبلی نے جو متفقہ طورپہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیاتھااس میں قادیانی صرف غیر مسلم اقلیت قرار پائے تھے ۔۔ مگر یہ لوگ مسلسل شعائر اسلامی استعمال کرتے رہے ۔۔ 1984, میں جنرل محمد ضیالحق شہید کے دور حکومت میں قادیانیوں کی مبینہ ریشہ دوانیوں کے خلاف ایک مرتبہ پھر تحریک چلی شیخ المشائخ حضرت خواجہ خان محمد رحمہ اللہ کی زیر قیادت وزیر صدارت مجلس عمل تحفظ ختم نبوة کا قیام عمل میں آیا جس میں تمام مکاتب فکر کی جماعتیں شامل تھیں ۔جنہوں نے بھر پور تحریک چلائ۔ ۔۔ اس وقت قومی وصوبائ اسمبلیاں نہیں تھیں بلکہ جنرل ضیاءالحق مرحوم نے ملک بھر کے سرکردہ سیاسی ودینی راہنماؤں پہ مشتمل ایک مرکزی مجلس شوریٰ بنائ تھی جس میں دوسرے جید علماء کے علاوہ قائد جمعیت شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق شہید اور جامعہ اسلامیہ صدر راولپنڈی کے مہتمم مولانا قاری سعید الرحمن رحمہ اللہ بھی شامل تھے ۔۔ ایوان سے باہرعوامی سطح پر مجلس عمل تحفظ ختم نبوة نے اور ایوان کے اندر ان دونوں راہنماوں نے بھر پور جدوجہد کی جس کی وجہ سے صدر جنرل محمد ضیاء الحق مرحوم نےایک متفقہ *قادیانیت آرڈی ننس** جاری کیا ۔نہ صرف *قادیانیت آرڈیننس* جاری کیا بلکہ بعد ازاں بعد میں قائم ہونے والی *قومی اسمبلی* اور *سینٹ* سے متفقہ منظور کراکے *قادیانی ایکٹ* کے نام سے *آئین پاکستان* کا مستقل حصہ بنادیا ۔وہ قادیانی ایکٹ کیا تھا وہ اگلی قسط میں ۔۔۔۔۔۔انشاءاللہ الرحمن ۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Rasheed Abad
Multan