Saqa_E_SAKINA A.S
20/07/2025
شھزادہ قاسمؑ کے بھائی عبداللؑہ ابن حسنؑ کی قربانی
جب امام حسینؑ گھوڑے سے گرے تو عبداللہؑ ابن حسنؑ جو ابھی کم عمر تھے خیمہ سے میدان آنے کو نکلے تو بی بی زینؑب نے بہت روکا لیکن صاحبزادے نہیں رکے اور میدان جنگ میں اپنے چچا امام حسینؑ کے پہلو میں آکر کھڑے ہوگئے بحر بن کعب شقی نے تلوار امام حسیؑن پہ اٹھائی عبداللہؑ نے کہا وائے ہو تجھ پر ائے پسر خبیثہ ارے میرے چچا کو قتل کرتا ہے۔شقی نے کچھ نہ سنا اور تلوار ماری امام زادے نے دونوں ہاتھ سپر کر دئیے اور کٹ کر زمین پر گر پڑے۔عبداللہؑ نے پکارا اور امام حسیؑن نے آپ کو سینے سے لپٹا لیا اور فرمایا بیٹا صبر کرو خدا تمھیں تمھارے بزرگوں کے پاس پہنچائے گا۔
بحر بن کعب شقی کا انجام
ابو مخنف نے روایت کی ہے کہ بعد واقعہ کربلا عبداللہؑ بن حسنؑ کے بازو قلم کرنے والے بحر بن کعب کا یہ حال تھا کہ گرمیوں میں تو اس کے دونوں ہاتھوں سے پانی بہا کرتا تھا اور موسم سرما میں دونوں ہاتھ مثل لکڑی کے خشک ہوجایا کرتے تھے۔
_ابصار العین فی انصار الحسین ص56-57
میں تیرے دور میں ہوتا تو حسین ابن علی ع
سب سے پہلے تیرے انکار کو سجدہ کرتا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Multan