U2D Pakistan
ملتان میں ایف آئی اے کے لاک اپ سے ایک زیرِ حراست ملزم کے فرار کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رائے ساجد (سابق ایس ایچ او ماچھی وال، ضلع وہاڑی) جو ایف آئی اے سرکل ملتان میں جسمانی ریمانڈ پر تھا، لاک اپ سے فرار ہو گیا۔ذرائع کے مطابق 27 فروری کی شب ملزم کے رشتہ داروں کی ملاقات کے دوران اس نے خود کو شدید بیمار ظاہر کیا، جس پر اسے لاک اپ سے باہر نکالا گیا۔ اسی دوران تین ملاقات کے لیے آئے افراد کی مدد سے وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان نے فوری کارروائی کی اور سیکیورٹی پر مامور کانسٹیبل، ایف آئی اے کے اہلکار ہیڈ کانسٹیبل ناصر، فرار ہونے والے ملزم اور تینوں ملاقات کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں تاکہ ملزم کو جلد از جلد دوبارہ گرفتار کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق ڈیوٹی پر موجود پولیس کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل ناصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مزید برآں، واقعے میں غفلت کے مرتکب ایف آئی اے کے دیگر اہلکاروں، جن میں مذکورہ ناصر، محرر اور ایس ایچ او شامل ہیں، کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں اور فرار ہونے والے ملزم کو کم سے کم وقت میں دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا
Federal Investigation Agency - FIA
فاطمہ جناح ٹاؤن میں کرپشن کا راج؟ رہائشی خوف میں، سڑکیں گڑھوں میں تبدیل!!
ملتان کی سرکاری سوسائٹی فاطمہ جناح ٹاؤن اب ترقی کا خواب نہیں، تباہی کی علامت بن چکی ہے۔
سڑکوں کی جگہ گڑھے، پارکوں کی جگہ کھنڈرات، اور ہریالی کی جگہ کوڑا کرکٹ نظر آتا ہے۔
رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ یہاں چور، ڈاکو اور قبضہ مافیا کا راج ہے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 2021 سے اضافی چارج پر بیٹھے ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سنگین الزامات لگ رہے ہیں۔
لوگ راتوں کو خود پہرے دینے پر مجبور ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Address
Multan
60000