Wasaib Explorer

Wasaib Explorer

Share

Wasaib Explorer has been promoting tourism, culture, and brotherhood in South Punjab and Koh e Sulaiman since 2016 through motorbike tours, storytelling, photography, vlogs and social activities, inspiring people to explore Pakistan's Beauty and Heritage.

10/06/2026

ملتان کے نواح میں تاریخ، ثقافت اور قدیم فنِ تعمیر کے چند خوبصورت مقامات

تاریخ، ورثہ، ثقافت اور سیاحت سے لگاؤ رکھنے والے احباب کے لیے ملتان کے گردونواح میں موجود چند ایسے تاریخی و روحانی مقامات، جو ہماری تہذیبی شناخت اور ماضی کی شاندار جھلک پیش کرتے ہیں:

1. مقبرہ سادن شہید، ہیڈ محمد والا

2. مسجد و دربار حضرت مخدوم عبد الرشید حقانی، مخدوم رشید (وہاڑی روڈ)

3. حویلی غوث پور تھہیم، تحصیل کبیروالا

4. پون چکی، پکھے والا کھو، دنیاپور روڈ

5. مسجد و دربار حضرت شیر شاہ، شیر شاہ ملتان

6. دربار حضرت سخی زین العابدین، کوٹ سرور، بہاولپور روڈ (والدِ گرامی حضرت سخی سرور، ڈیرہ غازی خان)

7. حویلی بستی کھوکھراں، شجاع آباد روڈ

8. مقبرہ خالد ولید، خطی پور، متی تل، سردار پور روڈ، تحصیل کبیروالا

یہ تمام مقامات نہ صرف ہماری تاریخی و ثقافتی وراثت کا حصہ ہیں بلکہ علاقے کی روحانی و تہذیبی پہچان بھی ہیں۔ ان کی حفاظت اور تشہیر ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

طالب دعا:
ڈاکٹر سید مزمل حسین
وسیب ایکسپلورر
#ملتان #وسیب

Photos from Shahnama's post 09/06/2026

National Archives of Pakistan
Islamabad.

نیشنل آرکائیوز آف پاکستان ریاست پاکستان کا وہ قومی ادارہ ہے جو ملک کی تاریخی، سرکاری اور نجی دستاویزات، مخطوطات، تصاویر، اخباری ریکارڈ، آڈیو ویژول مواد اور دیگر اہم تاریخی ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کا کام کرتا ہے۔
اس ادارے کا بنیادی مقصد قومی ورثے کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ کرنا اور محققین، طلبہ اور عام شہریوں کو تاریخی معلومات تک رسائی فراہم کرنا ہے۔


نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کا قیام 8 دسمبر 1973ء کو عمل میں آیا۔ یہ ادارہ وفاقی حکومت کے تحت کام کرتا ہے اور اس کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں واقع ہے۔ بعد ازاں 1993ء میں "نیشنل آرکائیوز ایکٹ" نافذ کیا گیا جس کے ذریعے تاریخی ریکارڈ کے تحفظ اور عوامی رسائی کے اصول وضع کیے گئے۔

ادارے کے مقاصد میں قومی تاریخ اور ثقافتی ورثے سے متعلق دستاویزات کا تحفظ، سرکاری ریکارڈ کی حفاظت، نایاب مخطوطات اور تاریخی کتب کی نگہداشت، محققین اور طلبہ کو تحقیقی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔

#سیکشنز
اس ادارے میں مختف سیکشنز ہیں جن میں کتب خانہ، دفاتر، فوٹو آرکائیوز سیکشن، اخباروں کا سیکشن، ویڈیو آرکائیوز ڈیٹا سیکشن، اہم تاریخی دستاویزات کا سیکشن، قائداعظم پیپرز، کانفرنس روم، علامہ اقبال تصاویر گیلری اور آرکائیوز کو محفوظ رکھنے کے لیئے سائنسی لیبارٹری شامل ہیں۔

یہاں آپ اردو، و انگریزی کی پرانی اخباریں ، قیام پاکستان کی تصاویر و دستاویزات، عہد اکبری کا شاہی حکم نامہ، کشمیر کی فروخت کی دستاویزات، قائد و اقبال کی بہت سی تصاویر، اہم مواقع اور تقریروں کی ویڈیوز، مختلف موضوعات پر کئی بہترین کتب و رسائل دیکھ سکتے ہیں۔

مختصراً، نیشنل آرکائیوز آف پاکستان ملک کی اجتماعی یادداشت کا محافظ ہے۔ یہاں محفوظ دستاویزات پاکستان کی سیاسی سماجی، ثقافتی اور تاریخی داستان کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اگر آپ اسلام آباد میں ہیں تو ایک باراس ادارے کا دورہ ضرور کریں۔۔۔۔۔۔۔

محمد عظیم شاہ بخاری







#𝙛𝙤𝙧𝙮𝙤𝙪シ𝙥𝙖𝙜𝙚

09/06/2026

صادق گڑھ محل کی خاموش کھڑکی سے جھانکتے ہوئے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وقت صدیوں پیچھے لوٹ گیا ہو۔

کبھی انہی دریچوں سے ریاست بہاولپور کے شاہی مہمانوں کی آمد و رفت دیکھی جاتی ہوگی، باغ میں سجی محفلوں کی رونقیں دکھائی دیتی ہوں گی، اور ہشت پہلو پویلین کے گرد زندگی اپنے پورے جوبن پر ہوگی۔ آج وہی محل خاموش کھڑا ہے، دیواروں پر سکوت طاری ہے، اور کھڑکیوں سے صرف ہوا کی سرگوشیاں سنائی دیتی ہیں۔

کھڑکی کے پار موجود یہ نشست گاہ اب بھی اپنی جگہ قائم ہے، مگر اس کے گرد پھیلی ویرانی گزرے ہوئے وقت کی گواہی دیتی ہے۔ محل کے ٹوٹتے شیشے، خالی کمرے اور سنسان راہداریاں جیسے اپنے سنہری ماضی کو یاد کر رہی ہوں۔

تاریخ کی سب سے بڑی سچائی شاید یہی ہے کہ اقتدار، شان و شوکت اور محلات بھی وقت کے سامنے بے بس ہو جاتے ہیں۔ باقی رہ جاتی ہیں صرف یادیں، داستانیں اور وہ خاموش نظارے جو آنے والوں کو ماضی کی عظمت کا احساس دلاتے رہتے ہیں۔

📍 صادق گڑھ محل، احمد پور شرقیہ

Want your business to be the top-listed Travel Agency in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

http://www.youtube.com/@wasaibexplorerofficial

Address


Al Masoom Manzil
Multan
59030