Humdard C.O Budhla Sant

Humdard C.O Budhla Sant

Share

03/07/2026

السلام علیکم

آج بعد نماز مغرب ۔
ہمدرد چیریٹی آرگنائزیشن کی جانب سے ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں تمام معزز دوستوں اور اہلِ علاقہ کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

اس میٹنگ کا مقصد علاقے میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات پر مشاورت کرنا، مستحق افراد کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنے کے طریقوں پر گفتگو کرنا اور انہیں بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز لینا ہے۔

بمقام: سر وسیم احمد آفس
نذد اسلام میرج ہال fmm پیزا کے سامنے۔

06/06/2026

3 جون 2026 ۔۔۔۔۔ ہمدرد ٹیم شدید آندھی میں مستحق گھروں تک راشن پہنچاتے ہوئے ۔
الحمدللہ اس ماہ 45 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا

Photos from Humdard C.O Budhla Sant's post 06/06/2026

الحمدللہ، ہمدرد چیریٹی آرگنائزیشن کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے اور خدمتِ خلق کے اس سفر کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہماری ٹیم مختلف مثبت سوچ رکھنے والے اور معاشرے میں اچھا کردار ادا کرنے والے دوستوں سے ملاقاتیں کر رہی ہے۔

ہم یقین رکھتے ہیں کہ جب نیک نیت لوگ ایک مقصد کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں تو بڑے سے بڑا مثبت تبدیلی کا خواب بھی حقیقت بن سکتا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ایک ایسی مضبوط اور بااعتماد ٹیم تیار ہو جو ضرورت مندوں کی مدد، بھائی چارے کے فروغ اور معاشرے کی بہتری کے لیے مل کر کام کرے۔

اگر آپ بھی دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے اور کسی مثبت تبدیلی کا حصہ بننے کا جذبہ رکھتے ہیں تو آپ ہمارے اس سفر میں خوش آمدید ہیں۔ مل کر ہم زیادہ لوگوں تک امید، تعاون اور ہمدردی کا پیغام پہنچا سکتے ہیں۔

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Budhla Sant Multan
Multan
60000