Golden posts

Golden posts

Share

22/07/2023

الجزائر کے صوبے حنشلہ کا باشندہ "شمس الدین کادہ" جسے لوگ "موكا" کے نام سے جانتے اور بلاتے ہیں، پیدائشی اندھا تو ہے ہی، غربت اور افلاس کا مارا بھی ہے۔ شادی کی بات ہوئی، ماں کے ساتھ درزی کے پاس سوٹ کا ناپ دینے گیا تو درزی کے پوچھنے پر غمزدہ لہجے میں شکوہ کر بیٹھا کہ" ہم غریبوں کی شادی میں کون شرکت کرے گا،"
جبکہ میں چاہتا ہوں کہ میری ماں میری خوشیاں اور میری ہونے والی بیوی میرا اہتمام دیکھ کر خوش اور راضی ہوں؟

درزی نے بالکل یہی پیغام موکا کی تصویر کے ساتھ صوبہ حنشلہ کے ایک سوشل میڈیا پیج پر ڈالا، اور پھر اس کے بعد یہ پوسٹ ایسی وائرل ہوئی کہ موکا کی شادی میں صرف جزائری ہی نہیں ساتھ لگتے ملکوں تیونس، لیبیا اور فلسطین کے ہزاروں لوگ بھی شمولیت کیلئے پہنچ گئے۔ موکا کے گھر کو تحائف، سامان، زیورات اور اثاث سے بھر دیا اور اس کی شادی کو جزائر کی تاریخ کی سب سے خوبصورت شادی بنا دیا۔

2 ہزار سے زیادہ کاریں اور ان میں سوار بچے اور ان کے گھر والے ، 100 سے زیادہ سوپر موٹر سائیکل سوار لوگ، 50 کے قریب گھڑ سوار، دسیوں سے زیادہ ہمہ قسم میوزک بینڈز جن میں قبائلی، صحرائی، ماڈرن موسیقی اور شادی بیاہ کیلیئے مخصوص رقص اور بینڈ باجے والے اور 70 کے قریب بارودی مظاہرہ کرنے والی ٹیمیں شامل تھیں۔ ہزاروں لوگ دولہا کو کندھوں پر اٹھائے دولہن کے گھر پہنچے۔ (کل باراتیوں کا تخمینہ 10 ہزار سے زیادہ افراد کا لگایا گیا ہے)۔

اتنا ہی نہیں، باراتیوں کی طرف سے ملنے والے دولہا دولہن کیلیئے ہنی مون پکیجز معمہ بن چکے ہیں کہ وہ دونوں ترکی جائیں یا تیونس۔ بارات میں کچھ لوگوں نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا: ہاں ہم جزائری ہیں، ہاں ہم بھائی ہیں۔

مختلف ٹی وی چینلز موکا، اس کے ماں باپ اور اس کے بھائیوں کا انٹرویو کرتے رہے۔ جن کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین نہیں آ رہا کہ حنشلہ والے ہمارے بیٹے کی شادی کو ایسا یادگار بنا دیں گے۔
اگر زندگی کبھی روشنیوں کا تحفہ دے تو انہیں مت بھولنا جنہوں نے کبھی آپ کے ساتھ اندھیرے بانٹے تھے 💞

16/07/2023

ﺍﮔﺮ ﻗﺎﺭﻭﻥ ﮐﻮ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﮧ ﺁپ کی ﺟﯿﺐ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ ﺍﮮ ﭨﯽ ﺍﯾﻢ ﮐﺎﺭﮈ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺧﺰﺍﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﻥ ﭼﺎﺑﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ ﺟﻨﮩﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﻃﺎﻗﺘﻮﺭ ﺗﺮﯾﻦ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺑﮭﯽ ﺍﭨﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻋﺎﺟﺰ ﺗﮭﮯ ﺗﻮ ﻗﺎﺭﻭﻥ ﭘﺮ ﮐﯿﺎ ﺑﯿﺘﮯ ﮔﯽ؟

ﺍﮔﺮ ﮐِﺴﺮﯼٰ ﮐﻮ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﯽ ﺑﯿﭩﮭﮏ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ ﺻﻮﻓﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺗﺨﺖ ﺳﮯ ﮐﮩﯿﮟ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺁﺭﺍﻡ ﺩﮦ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻝ ﭘﺮ ﮐﯿﺎ ﮔﺰﺭﮮ ﮔﯽ؟

ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﻗﯿﺼﺮ ﺭﻭﻡ ﮐﻮ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻏﻼﻡ ﺷﺘﺮ ﻣﺮﻍ ﮐﮯ ﭘﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺑﻨﮯ ﺟﻦ ﭘﻨﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﺳﮯ ﺟﯿﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﺟﺘﻨﯽ ﮨﻮﺍ ﭘﮩﻨﭽﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺁﭖ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻧﮧ ﺳﮯ ﺳﭙﻠﭧ ﺍﮮ ﺳﯽ ﮐﮯ ﮨﺰﺍﺭﻭﯾﮟ ﺣﺼﮯ ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﮐﯿﺴﺎ ﻟﮕﮯ ﮔﺎ؟

ﺁﭖ ﺍپنی ﭘﺮﺍﻧﯽ ﺳﯽ ﮐﺮﻭﻻ ﮐﺎﺭ ﻟﯿﮑﺮ ﮨﻼﮐﻮ ﺧﺎﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﻓﺮﺍﭨﮯ ﺑﮭﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮔﺰﺭ ﺟﺎﺋﯿﮯ، ﮐﯿﺎ ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﻮﮌﻭﮞ ﭘﺮ ﺳﻮﺍﺭﯼ ﮐﺎ ﺗﮑﺒﺮ ﺍﻭﺭ ﻧﺨﻮﺕ ﺑﺮﻗﺮﺍﺭ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﮔﯽ؟

ﮨﺮﻗﻞ ﺧﺎﺹ ﻣﭩﯽ ﺳﮯ ﺑﻨﯽ ﺻﺮﺍﺣﯽ ﺳﮯ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﭘﺎﻧﯽ ﻟﯿﮑﺮ ﭘﯿﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﺩﻧﯿﺎ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍِﺱ ﺁﺳﺎﺋﺶ ﭘﺮ ﺣﺴﺪ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺗﻮ ﺍﮔﺮ ﺍﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﺎ ﮐﻮﻟﺮ ﺩﮐﮭﺎ ﺩﮮ ﺗﻮ ﻭﮦ ﮐﯿﺎ ﺳﻮﭼﮯ ﮔﺎ؟

ﺧﻠﯿﻔﮧ ﻣﻨﺼﻮﺭ ﮐﮯ ﻏﻼﻡ ﺍﺱ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﭨﮭﻨﮉﮮ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﻡ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﻮ ﻣﻼ ﮐﺮ ﻏﺴﻞ ﮐﺎ ﺍﮨﺘﻤﺎﻡ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﻮﻻ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻤﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ، ﮐﯿﺴﺎ ﻟﮕﮯ ﮔﺎ ﺍﺳﮯ ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﺗﯿﺮﮮ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﯽ ﺟﺎﮐﻮﺯﯼ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﮯ ﺗﻮ؟

ﺍﻭﻧﭩﻮﮞ ﭘﺮ ﺳﻮﺍﺭ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺣﺞ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﮩﯿﻨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭽﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﺝ ﺗﻮ ﭼﺎﮨﮯ ﺗﻮ ﺟﮩﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺍﺭ ﭼﻨﺪ ﮔﮭﻨﭩﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﮑﮧ ﭘﮩﻨﭻ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔

ﻣﺎﻥ ﻟﯿﺠﯿﺌﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﺑﺎﺩﺷﺎﮨﻮﮞ ﮐﯽ ﺳﯽ ﺭﺍﺣﺖ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮦ ﺭﮨﮯ، ﺑﻠﮑﮧ ﺳﭻ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺁﭖ ﺟﯿﺴﯽ ﺭﺍﺣﺖ ﮐﺎ ﺳﻮﭺ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﻣﮕﺮ ﮐﯿﺎ ﮐﯿﺠﯿﺌﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺗﻮ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﻣﻠﯿﮟ آﭖ ﺍﭘﻨﮯ ﻧﺼﯿﺐ ﺳﮯ ﻧﺎﻻﮞ ﮨﯽ ﻧﻈﺮ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺟﺘﻨﯽ ﺭﺍﺣﺘﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻭﺳﻌﺘﯿﮟ ﺑﮍﮪ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﺎ ﺳﯿﻨﮧ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﺗﻨﮓ ﮨﻮﺗﺎ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ !!!
ﺍﻟﺤﻤﺪ ﻟﻠﮧ ﭘﮍﮬﯿﺌﮯ، ﺷﮑﺮ ﺍﺩﺍ ﮐﯿﺠﯿﺌﮯ ﺧﺎﻟﻖ ﮐﯽ ﺍﻥ ﻧﻌﻤﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺟﻦ ﮐﺎ ﺷﻤﺎﺭ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ...

15/07/2023

ہمارے ملک میں خواتین بائیک پہ اتنے عجیب طریقے سے کیوں بیٹھتی ہیں؟ مجھے یہ رواج بہت عجیب لگتا ہے کہ خاتون دونوں ٹانگیں ایک طرف کیے بیٹھی ہوتی ہے، اپنا بیلنس بھی خراب اور بائیک کا بیلنس بھی خراب کرتی ہیں، اور اگر گود میں بچہ ہو تو ایک ہاتھ سے بچہ لٹکا رکھا ہوتا ہے اور دوسرا ہاتھ بائیک چلانے والے کے کاندھے پر ہوتا ہے یعنی خود کو بیلنس رکھنے کے لئے اس کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ بائیک چلانے والے کے کندھے کو دبائے رکھے اور پوری بائیک کا بیلنس خراب کرے - مزید یہ کہ انکا ایک پاؤں تو فُٹ ریسٹ پہ ٹِکا ہوتا ہے جبکہ دوسرے پاؤں کو آدھی اتری جوتی کیساتھ ہوا میں لہراتی جا رہی ہوتی ہیں - پھر پردے کے لئے لپیٹی چادر یا گاؤن وغیرہ بھی اکثر پچھلے ٹائر میں پھنسا بیٹھتی ہیں اور نتیجے میں اچھا خاصا خطرناک ایکسیڈنٹ ہو جاتا ہے -
میرے نزدیک یہ ایک انتہائی سنجیدہ ایشو ہے کیونکہ بائیک پہ بیٹھنے کا یہ طریقہ انتہائی خطرناک ہے -
اب شرم و حیاء والی کہانیاں کوئی نہ سنائے کہ مردوں کی طرح عورتیں اس وجہ سے نہیں بیٹھ سکتیں کیونکہ شرم و حیاء آڑے آ جاتی ہے کیونکہ میرے خیال میں ہمارے دین اسلام میں ہماری انتہائی قابل احترام بزرگ خواتین یا امہات المؤمنین جب اونٹ یا گھوڑے پہ سفر کرتی ہوں گی تو یقیناََ اسی طرح گھوڑے یا اونٹ کے اوپر بیٹھتی ہوں گی جس طرح بیٹھا جاتا ہے اور جسطرح اس قسم کی سواری پہ بیٹھنے کا حق ہے نہ کہ دونوں ٹانگیں ایک طرف لٹکا کر، یقیناً شرم و حیاء کا لحاظ ان سے بڑھ کر کسی دوسری خاتون کو نہ ہو گا-
ہمیں جن باتوں پہ شرم کرنا چاہئے وہاں ہم بے شرم بنے پھرتے ہیں اور جن باتوں میں شرم نہیں کرنی چاہئے وہاں ہم شرم و حیاء کی کہانیاں شروع کر دیتے ہیں۔

05/07/2023

لاہور سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ نوجوان مصطفی شفیق دماغ خور جرثومہ "نیگلیریا" وائرس کے باعث سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
اناللہ واناالیہ راجعون
مصطفی شفیق پیشے کے اعتبار سے باڈی بلڈنگ کا ٹرینر تھا اور سوئمنگ پول میں نہانے سے نگلیریا جرثومہ سے متاثر ہوا۔ مریض سر میں شدید درد کے باعث گزشتہ 4 روز سے سروسز ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل تھا جہاں درد کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا۔

↩ نجی لیبارٹری سے مصطفی شفیق کا نیگلیریا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو مثبت آیا جس سے نیگلیریا کی تشخیص ہوئی تھی۔

🔴ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ نگلیریا سے بچاؤ کیلئے پانی میں کلورین کا50 فیصد ہونا ضروری ہے جبکہ سوئمنگ پول اور کھڑے پانی میں نہاتے ہوئے احتیاط کریں، گھروں میں موجود ٹینکوں کو سال میں کم سے کم دو بار صاف کریں، کلورین کی گولیوں کا استعمال کیا جائے، پینے اور وضو کیلئے پانی کو 100 ڈگری سینٹی گریڈ پر ابالنا نگلیریا کے خاتمے کا باعث بنتا ہے۔
Courtesy Waqar Anwar Ali

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Multan
Multan