Multan Bazaar
04/05/2026
السی کے بیج بالوں کے لیے بہت فائدہ مند ہیں کیونکہ ان میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، وٹامن ای اور فائبر ہوتے ہیں جو بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتے ہیں اور بالوں کا گرنا کم کرتے ہیں۔
ایک کپ پانی میں دو کھانے کے چمچ السی کے بیج ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں، جب پانی گاڑھا سا جیل بن جائے تو چولہا بند کر دیں اور نیم گرم چھان لیں اگر ٹھنڈا کرکے چھانے گی تو جیل نہیں نکلے گا۔ لیکن دھیان سے ہاتھ نہ جلائے گا۔ کیونکہ اس کے بعد آپ ہی کو کھانا پکانا ہے 😏اب اس جیل میں ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل، ایک چمچ ایلو ویرا جیل پلانٹ والا اور چند قطرے روز میری آئل شامل کریں۔ سب کو بلینڈر میں گھما لیں ۔ اب اسے بالوں کی جڑوں اور لمبائی پر لگائیں، 30 منٹ بعد ہلکے شیمپو سے دھو لیں۔
میں اپنے بالوں پر استعمال کرتی ہوں اس کے کمال کے رزلٹ ہیں ۔ یہ بالوں کے لیے کنڈشنر کا کام کرتا ہے ۔ بال سوفٹ اور شائنی ہوجاتے ہیں ۔اب بھی اگر بالوں کی کئیر نہیں کی تو کب کروگی ۔ اب فٹافٹ اٹھو اور بنا کر لگاؤ ۔
نوٹ: اگر آپ کا دل مطمئن ہو تو استعمال کرلیں ۔ نہیں تو سمجھے آپ نے کچھ نہیں دیکھا ۔
25/04/2026
ایک بار پھر سے شب خ و ن مارا گیا عوام پر ۔۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے اضافہ_
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 393 روپے 35 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 380 روپے 19 پیسے مقرر
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Multan
66000