Kisan Markaz
17/07/2025
Castor Bean ارنڈی
ارنڈ ایک منافع بخش فصل ھے
ارنڈ کاشت کرنے کا صحیح وقت 15 جون سے شروع ھوتا ھے جولائی کے آخر تک لگایا جا سکتا ھے ویسے تو اگست ستمبر اکتوبر تک بھی لگایا جاسکتا ھے
فی ایکڑ شرح بیج 5کلو ھے پودے سے پودے کا درمیانی فاصلہ 3 فٹ رکھنا چاہیے کپاس والی بڑی کھیلوں پر بھی زگ زیگ طریقہ سے کاشت کیا جاسکتا ھے
شروع میں بیج کو 24 گھنٹے تک پانی میں بھگو دیں اور پھر زمین کھیلیوں میں پانی بھر کر بذریعہ چوپا/ چونگی 3 فٹ کے فاصلے پر دو دانے ارنڈ بیج لگاتے جائیں 7 سے 15 دن میں دوسرا پانی دیں اور ساتھ ہی نائٹروفاس NP کی ایک بوری دے دیں تقریبا 15 سے 25 دن میں تمام بیج کی جرمینشن ھو جاتی ھے
زمین میں گھاس نا ھونے دیں ایک یا دو گوڈی نکال دیں
پھر جب بھی پانی میسر ہو 15 دن 21 دن میں دیتے ہیں تقریبا 2 سے ڈھائی مہینوں میں پھول نکلنا شروع ھو جاتے ہیں اسوقت ایک بوری امونیم نائٹریٹ یا یوریا دے دیں اور ساتھ پوٹاش پلس فلڈ کریں یا 10 کلو SOP دے دیں اور اوپر سے ایک کلو راکٹ NPK کا اسپرے کر دیں اگر کوئی لشکری سنڈی وغیرہ کہیں نظر آئے تو لارنس ڈی اور لشکارا پلس ملا اسپرے کروائیں تقریبا ساڑھے چار مہینوں میں فصل تیار ھو جاتی ھے جیسے جیسے اس کے پھول دھمب ففٹی پرسنٹ پکتے جائیں تو ان کو ہارویسٹ کر کے دھوپ میں ڈالتے جائیں جیسے جیسے سوکھتے جائیں ان کو کوٹ لیں یا تھریشر کر لیں اس طرح سے دو سے تین مرتبہ ہارویسٹ کریں ۔ اس کی فی ایکڑ پیداوار تقریبا 30 من سے لے کر 70 من تک ھے اسوقت ارنڈ کا ریٹ 7000 ہزار روپے فی من ھے
یہ کم پانی کم خرچ کی فصل ھے یہ بارش پر بھی ہر قسم کی زمینوں پر ھوجاتی ھے
01/07/2025
BR-21, BR-17 (گوارا)
Average # 20-22 mond
Limited stock
All Pakistan Delivery
Contact us:
0302 8083667
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Telephone
Website
Address
Industrial State, Silver City A-4
Multan
66000