Agha Musharraf

Agha Musharraf

Share

04/12/2024

جس دیس سے ماؤں بہنوں کواغیار اٹھا کر لے جائیں

جس دیس سے قاتل غنڈوں کواشراف چھڑا کر لے جائیں

جس دیس کی کورٹ کچہری میں انصاف ٹکوں پر بکتا ہو

جس دیس کا منشی قاضی بھی مجرم سے پوچھ کے لکھتا ہو

جس دیس کے چپے چپے پرپولیس کے ناکے ہوتے ہوں

جس دیس کے مندر مسجد میں ہر روز دھماکے ہوتے ہوں

جس دیس میں جاں کے رکھوالےخود جانیں لیں معصوموں کی

جس دیس میں حاکم ظالم ہوںسسکی نہ سنیں مجبوروں کی

جس دیس کے عادل بہرے ہوں آہیں نہ سنیں معصوموں کی

جس دیس کی گلیوں کوچوں میں ہر سمت فحاشی پھیلی ہو

جس دیس میں بنت حوا کی چادر بھی داغ سے میلی ہو

جس دیس میں آٹے چینی کابحران فلک تک جا پہنچے

جس دیس میں بجلی پانی کا فقدان حلق تک جا پہنچے

جس دیس کے ہر چوراہے پردو چار بھکاری پھرتے ہوں

جس دیس میں روز جہازوں سےامدادی تھیلے گرتے ہوں

جس دیس میں غربت ماؤں سےبچے نیلام کراتی ہو

جس دیس میں دولت شرفاء سےنا جائز کام کراتی ہو

جس دیس کے عہدیداروں سے عہدے نہ سنبھالے جاتے ہوں

جس دیس کے سادہ لوح انساں وعدوں پہ ہی ٹالے جاتے ہوں

اس دیس کے ہر اک لیڈر پرسوال اٹھانا واجب ہے

اس دیس کے ہر اک حاکم کو سولی پہ چڑھانا واجب ہے

Want your business to be the top-listed Realtor/realty Service in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Multan
60000