Drood Shreef
The one who recites Durood Shareef will rise ten degrees in status, 10 sins get forgiven, and 10 good deeds are recorded.
20/09/2022
مر کے اپنی ہی اداوں پہ امر ھو جاوں
ان کی دہلیز کے قابل جو اگر ھو جاوں
اس قدر عشق نبی ھو کے مٹا دوں خود کو
اس قدر خوف خدا ھو کے نڈر ھو جاوں
ان کی راہوں میں اتنا چلانا مجھ کو
کے سفر کرتے ھوئے گرد سفر ھو جاوں
زندگی نے تو سمندر میں مجھے پھینک دیا
اپنی مٹھی میں وہ لے لیں تو گوہر ھو جاوں
میرا محبوب ھے وہ راہبر کون و مکاں
جس کی آہٹ بھی میں سن لوں تو خضر ھو جاوں
جو پہنچتی رھے ان تک جو رھے محو طواف
ایسی آواز بنوں ، ایسی نظر ھو جاوں
ضرب دوں خود کو جو ان سے تو لگوں لاتعداد
وہ جو مجھ میں سے نکل جائیں صفر ھو جاوں
آرزو اب جو مظفر ھے تو بس ھے اتنی
جتنا باقی ھوں مدینے میں بسر ھو جاوں❤
💞صلى اللہ علیہ وآلہ وسلم💞
10/09/2022
الـســــلام علیـــکم ورحـمتہ اللّٰـــــہ وبـــرکــتہ💜🌹
درود کا معنی ہی رحمت یا طلب رحمت ہے۔ درود شریف محبت کا سفر ہے۔درود پڑھنے والے چنے جاتے ہیں ۔
ہر بندہ درود شریف نہیں پڑھ سکتا ۔جب درود شریف کا عادی ہو جاتا ہے تو وہ خود بخود اللہ کے احکام کی تعمیل میں لگ جاتا ہے۔اور اسوہ حسنہ کے مطابق زندگی بھی بسر کرنا شروع کر دیتا ہے۔جب ایک عام بندہ درود شریف پڑھنا شروع کر دیتا ہے تو ایک خاص تعداد کے بعد اس کی کیفیات خود بخود بدلنی شروع ہو جاتی ہیں۔
آج کل لوگ دنیاوی مقصد کے لیے درود شریف پڑھ رہے ہیں لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ بے شک وہ دنیاوی مقصد کے لیے پڑھ رہے ہیں لیکن وہ بھی رنگ دیا جاتا ہے۔ پہلے درود زبان پر جاری ہوتا ہے پھر دل میں اترتا ہے اور پھر خود ہی کیفیات بدل جاتی ہیں۔درود شریف راز کا سفر ہے اور یہ راز اس کی قابلیت کے بناء پر کھلتے ہیں ۔
آپ یہ نہ سوچیں کہ کن وجوہات پر درود شریف پڑھا جا رہا ہے ۔درود شریف پڑھنے کے لیے وجوہات کا ہونا ضروری نہیں بس یہ خود بخود وارد ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
درود رحمت کا خزانہ ہے ۔اور جو پڑھتا ہے وہ رحمت خداوندی میں آجاتا ہے۔یہ ایسی لازوال دولت ہے جسے مل جاۓ اس کے دین و دنیا سنور جاتے ہیں۔
درود شریف وہ واحدالاحد زریعہ ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نگاہ کرم میں رہنے کا
اور جس دن اشارہ ہو گیا سمجھو کہ بیڑہ پار ہے
اللہ پاک ہمیں اور ہماری نسلوں کو درود شریف کے رنگ میں رنگ دیں آمین۔
🌹📿 📿
09/09/2022
حضرت جبرئیل علیہ السّلام کی حضور نبی اکرم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کو اصلی حالت میں دیکھنے کی تمنّا
آیہ قرآنی
وَقَالُوْا لَوْلَآ اُنْزِلَ عَلَيْهِ مَلَكٌ
اور کہتے ہیں اس پر کوئی فرشتہ کیوں نہیں اُتارا گیا
( سورۃ الانعام،آیت:۸ )
کے تحت تفاسِیر میں لِکھا ہے کہ:
'فرشتے کو اصلی حالت میں کوئی نہیں دیکھ سکتا،اگر کوئی دیکھے گا تو ہلاک ہو جائے گا
( تفسِیر تِبیانُ الفُرقان،صفحہ ۲۷۱ )
اِسی لیے حضرت مریم،ابراہیم،لوط علیہم السّلام کے پاس فرشتے اِنسانی شکل میں آتے تھے۔لیکن حضور نبی اکرم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے فرشتوں کے سردار کو اصلی حالت میں دیکھا،اور جب جبرئیل علیہ السّلام نے عرض کِیا! آپ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم مجھے بھی اپنی اصلی حالت دِکھائیں تو سرکار صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
اے جبرئیل ( علیہ السّلام ) تُو مجھے نہیں دیکھ سکتا
مولانا رُوم رحمتہ اللّہ علیہ نے اِس واقعہ کو بڑی خوبصورتی سے بیان فرمایا ہے
احمد ار بکشاید آں پَرّ جلیل
تا ابد مدہوش ماند جبرئیل
حضور نبی اکرم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے تو جبرئیل علیہ السّلام کو چھ سو پروں کے ساتھ دیکھ لیا لیکن ) حضور نبی اکرم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم اگر اپنا ایک پردۂ بشریت ہٹا دیتے تو جبرئیل علیہ السّلام تاقیامت بے ہوش ہو جاتے۔ہماری آنکھ وہ ہے جو سورج کو دیکھے تو چندھیا جائے اور حضور نبی اکرم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھ مُبارک نے خدا کو بھی دیکھا اور ساری خدائی کو بھی دیکھا
الصلوٰۃ والسلام علیک یا سیدی یَا خَاتَمُ الْاَنْبِیَاءِ وٙالْمُرْسَلِیْنْ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم💞
23/08/2022
عارف بالله حضرت علی بن علوی رحمته الله علیه کو جب کوئی مشکل پیش آتی تو ان کو نبی کریم صلی الله علیه وآله وسلم کی زیارت نصیب هو جاتی اور وه اپنے مسئلے کا حل پوچھ لیتے . اور کبھی کبھی آپ رحمته الله علیه نماز پڑھتے هوئے تشہد میں
السلام علیک ایھا النبی
کو بار بار پڑھتے . جب پوچھا جاتا تو آپ فرماتے که میں جب تک آقاۓ دو جہاں حضرت محمد مصطفی صلی الله علیه وآله وسلم سے
و علیک السلام یا شیخ و رحمته الله و برکاته
نه سن لوں ، تب تک آگے نہیں پڑھتا .
نیز امام شعرانی رحمته الله علیه سے منقول هے کۂ کچھ حضرات ایسے بھی هیں جو پانچوں نمازیں سید دو عالم صلی الله علیه وآله وسلم کے پیچھے پڑھتے هیں .
( بحواله سعادۃ الدارین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Multan