Feed A Child
14/05/2022
حالیہ ملکی سروے بھی پاکستان میں فوڈ سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال کی نشاندہی کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ایک تہائی بچوں کی اموات مختلف غذائی اجزا کی کمی کے باعث ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی تحقیقی جائزے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ جسم میں غذا سے حاصل کیے جانے والے لحمیات اور انتہائی اہمیت کے حامل نمکیات اور وٹامنز کی لمبے عرصے تک کمی کے باعث قد کا چھوٹا رہ جانا، وزن میں کمی، ذہنی امراض، اینیما، اندھا پن اور ہڈیوں میں ٹیڑھا پن جیسے امراض سامنے آتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے نیوٹریشن اپنی حالیہ رپورٹ میں وضاحت کرتی ہے کہ غذائی قلت پاکستان میں سالانہ تین سے چار فیصد شرح نمو میں کمی کا باعث بن رہی ہے جو کہ درحقیقت ملکی زرمبادلہ کیلئے انتہائی مہلک تصور کی جا سکتی ہے۔ تقریباً پچاس فیصد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو وزن اور قد کے عالمی معیار سے کم پایا گیا ہے، جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ملک میں پچاس فیصد سے زائد بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں۔ پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب اور ملک کے نسبتاً کم پسماندہ علاقوں میں بچوں کے درمیان قد کے چھوٹے رہ جانے اور دبلے پن کی شرح میں بالترتیب 5 فیصد اور 15.1 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Multan
60000