BZU Insider.
26/09/2024
نئے وائس چانسلر بہاوالدین زکریا ملتان ڈاکٹر زبیر اقبال کے لئے نیک خواہشات ۔
یقیناً آپ کو بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ پچھلے ڈیڑھ سال سے زائد عرصے میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے بھی مایوس کیا ۔ اور اس یونیورسٹی کی بہتری کے لئے کچھ نہ کر سکا ۔ بس کوٹ ، ٹائی اور فوٹو شوٹ میں وقت گزارا ۔ آپ کو اس یونیورسٹی کے مافیاز سے لڑنا پڑے گا ۔ اگر آپ کچھ کرنا چاہیں گے ۔ یہاں ٹیچر یونین ، آفیسر یونین اور ایمپلائز یونین سب کے اپنے اپنے مفادات ہیں ۔ اور کرپٹ لوگوں کی پشت پناہی کرتے ہیں اور ناجائز کام کرواتے ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ شعبہ امتحانات کرپشن اور غلط کاموں کا گڑھ بن چکا ہے ۔ بی اے اور لا سیکنڈل اسکی واضح مثالیں ہیں ۔ فرسودہ امتحانی نظام کی بدولت الحاق شدہ کالجز دوسری یونیورسٹیوں میں شفٹ ہو رہے ہیں ۔ فنانس اور آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی بلوں کی ادائیگی کی پرسنٹیج طے ہے۔ یونیورسٹی ملازمین نے مختلف ناموں سے اپنی کمپنیاں رجسٹرڈ کرائی ہوئی ہیں ۔ شعبہ جات کے چیئرمین حضرات نے اپنے اپنے ٹھیکیدار رکھے ہیں ۔ پروفیسر اپنا لیکچر لینے کی بجائے پی ایچ ڈی سکالرز سے طلبا کو لیکچر دلواتے ہیں ۔ شعبہ ٹرانسپورٹ میں ڈرائیور حضرات اپنی ضرورت سے ایک تہائی زیادہ فیول وصول کرتے ہیں۔ ٹی اے ڈی اے کے بلوں کی مد میں ہر بندہ یونیورسٹی کو ٹیکا لگا رہا ہے ۔ غرضیکہ ہر کوئی اس ادارے کو گدھ کی طرح نوچ رہا ہے ۔ اور یہ ادارہ بھی اب تباہی کی آخری سٹیج پر پہنچ چکا ہے ۔
آپ کے لئے دعا ہے کہ اللّٰہ پاک آپ کو ہمت اور استقامت عطا فرمائے اور اس ادارے کا کچھ بھلا ہو سکے۔
وقت بتائے گا کہ آپ نے کیا کچھ کیا ۔
30/03/2024
Spring beauty and landscape innovations at bzu Multan.
Credit goes to Prof Dr Amir Nawaz. 🎉
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan