Ch Jami Raza

Ch Jami Raza

Share

10/11/2025

جاپان کے دفتر میں سونا کوئی جرم نہیں،عزت کی علامت ہے ۔
یہ تصویر کسی سست ملازم کی نہیں بلکہ ایک ایسی ثقافت کی جھلک ہے جہاں کام کی محبت نیند سے بھی زیادہ اہم ہے۔
جاپان میں اس عمل کو Inemuri (اینے مُری) کہا جاتا ہے، یعنی "حاضر رہتے ہوئے سونا"۔
یہ وہ لمحہ ہے جب کوئی ملازم دفتر میں تھوڑی دیر آنکھیں بند کر لیتا ہے، اور اس پر تنقید نہیں کی جاتی… بلکہ احترام کیا جاتا ہے۔

کیوں؟
کیونکہ وہاں یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ نیند نہیں، محنت کی گواہی ہے وہ اتنا کام کر چکا ہے کہ جسم نے خود کو وقتی طور پر بند کر دیا۔
یہ جذبہ دکھاتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری، اپنے ادارے، اور اپنے خواب سے مخلص ہے۔

29/08/2025

اس سیلاب کو ہلکا نہ لیں ۔ ذرا سیلاب گزرنے دیں اور پانی اترنے دیں ۔ چیزوں کی قیمتیں آسمان کو چُھوئیں گی ۔ مرغی ، گوشت ، مچھلی ، گندم ، سبزیاں ، چارہ اور دیگر استعمال کی اشیاء بہت مہنگی ہو جائیں گی۔ اس کی وجہ لوگوں کی بد دیانتی کے ساتھ ساتھ زمینی حقائق بھی ہونگے ۔ ظاہر ہے اتنے بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب سے بہت کچھ تبدیل ہو جائے گا ۔ فصلیں تباہ ہونگی ، کسان سب سے بڑا متاثر طبقہ ہوگا ۔ اجناس ، خوراک کے ذخیرے ضائع ہونے کا الگ سے اثر پڑے گا ۔ چارہ ، ونڈا ، کھل اور خوراک مہنگے ہونے سے پروڈکشن کاسٹ بڑھے گی ۔ جانور ، مرغیاں ، مچھلیاں مرنے سے ، خوراک مہنگی ہونے سے سپلائی اور ڈیمانڈ کا توازن بگڑ جائے گا اور سب سے زیادہ عام شہری متاثر ہوگا ۔

ہم اس وقت سیلاب کے علاقے سے کوسوں دور بیٹھے ہیں اور ابھی سے ، میری نظروں کے سامنے اس سیلاب کی "تپش" محسوس ہونے لگی ہے ۔ رہ گئے سیلاب زدہ علاقے تو وہ تو پھر ایک لمبے عرصے تک تبدیل ہوکر رہ جائیں گے ۔

اللّٰہ کرے ایسا نہ ہو مگر ہم نے سیلاب کو عملاً بھگتا ہے اور ان باتوں کا تجربہ کرکے بیٹھے ہیں ۔

سب سے آخر میں ذکر حکمرانوں کا ، تو بھائی یہ طبقہ ہمیشہ ہی ان معاملات سے بے نیاز رہا ہے اور رہے گا ۔ عوام خوش حال ہو یا بدحال ، ہر دو صورتوں میں ان کی چاندی ہی ہوتی دیکھی ہے اِن گنہگار آنکھوں نے !

واللہ اعلم

02/04/2025

‏خانہ کعبہ کی چابیاں سعودی شاہی خاندان کے پاس کیوں نہیں رکھی جاتیں ؟

جانئے مقدس ترین مقام کی چابیوں کے پیچھے چھپی وہ معجزاتی تاریخ جو آپ کا بھی ایمان تازہ کر دے گی..

اگرچہ سعودی فرماں روا کو خادمین حرمین شریفین کہا جاتا ہے لیکن درحقیقت خانہ کعبہ کی چابیاں
ان کے پاس نہیں ہوتیں۔ یہ چابیاں صدیوں سے شیبی خاندان کے پاس ہیں اور اس کے پیچھے ایسی کہانی ہے کہ سن کر آپ کا ایمان تازہ ہو جائے گا۔
‏بیت اللہ کی چابیاں اس خاندان کے پاس اس لیے چلی آ رہی ہیں کہ خود اللہ سبحان تعالیٰ نے اس کام کے لیے اس خاندان کا انتخاب کیا تھا اور رسول اللہ ﷺ نے چابیاں ان کے حوالے کی تھیں۔
جب 8ہجری میں مسلمان مکہ پر غالب آئے اور اسے فتح کیا تو نبی کریم ﷺ نے خانہ کعبہ میں داخل ہونے کی خواہش ظاہر کی لیکن اس کا دروازہ مقفل تھا۔
‏لوگوں نے بتایا کہ اس کی چابیاں عثمان ابن طلحہٰ کے پاس ہیں۔ عثمان ابن طلحہٰ مسلمانوں کے مکہ مکرمہ فتح کر لینے پر خوفزدہ ہو کر خانہ کعبہ کی چھت پر چھپے ہوئے تھے۔ لوگوں کے بتانے پر رسول اللہ ﷺ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو حکم دیا کہ عثمان سے چابیاں لے کر دروازہ کھولو۔
جب حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے عثمان سے چابیاں طلب کیں تو اس نے دینے سے انکار کر دیا۔
‏حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے اس کا انکار نظرانداز کر دیا اور اس سے چابیاں چھین لیں اور دروازہ کھول دیا اور رسول اللہﷺ خانہ کعبہ کے اندر داخل ہو گئے۔ بیت اللہ کے اندر رسول اللہ ﷺ نماز ادا کر رہے تھے کہ حضرت جبریل ؑ اللہ کا پیغام لے کر آ گئے۔ اس وقت قرآن کریم کی آیت نازل ہوئی، جس کا ترجمہ ہے ”بے شک اللہ آپ کو حکم دیتا ہے کہ امانتیں امانت والوں کو پہنچا دو،
‏اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو انصاف سے فیصلہ کرو، بے شک اللہ آپ کو اچھی نصیحت کرتا ہے، بے شک اللہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔“
رسول اللہ ﷺ کو جیسے ہی جبریل ؑ نے اللہ کا یہ پیغام پہنچایا انہوں نے فوری طور پر حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو حکم دیا کہ عثمان کے پاس واپس جاﺅ اور چابیاں اس کے حوالے کر دو اور اس سے اپنے روئیے پر معذرت کرو۔
‏جب حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے جا کر عثمان ابن طلحہٰ کو چابیاں واپس کیں اور ان سے معذرت چاہی تو عثمان ششدر رہ گئے کہ ایک عظیم فاتح نے انہیں چابیاں واپس بھجوا دی ہیں۔ تب حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے آیت کریمہ کے نزول کا واقعہ اسے سنایا اور بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ چابیاں عثمان کو واپس کر دو۔
‏یہ سن کر عثمان ابن طلحہٰ نے فوراً کہا ”میں شہادت دیتا ہوں کہ اللہ ایک ہے اور محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں“ اور مشرف بہ اسلام ہو گئے۔حضرت عثمان ابن طلحہٰ کے اسلام قبول کرنے کے بعد حضرت جبریل ؑ واپس رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور چابیوں کے متعلق اللہ کا حکم سنایا کہ ”آج کے بعد تاقیامت خانہ کعبہ کی چابیاں عثمان ابن طلحہٰ کے خاندان کے پاس رہیں گی۔“ اس دن کے بعد سے آج تک خانہ کعبہ کی چابیاں اسی خاندان کے پاس ہیں۔

30/03/2025

*میری طرف سے سب کو عید کا چاند 🌒 بہت بہت مبارک ہوں*

_اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک اہل اسلام کی ماہ صیام کی عبادات اپنی بارگاہ میں منظور و مقبول فرمائے۔آمین_

Want your business to be the top-listed Media Company in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Mumtaza Bad Multan
Multan