Turn back to Allah

Turn back to Allah

Share

27/07/2023

27/07/2023

حالات جیسے بھی ھوں جناب ۔۔۔۔!!!!
اپنی جنگ خود لڑنے کا لطف ہی الگ ھے ۔ صبر , خاموشی اور ثابت قدمی ایسے ہتھیار ہیں کہ جن کے ھوتے ھوۓ آپ کو کسی کے کاندھے کی ضرورت نہیں ھوتی ۔
اور اس سے بھی زیادہ پُر لطف بات یہ ھے کہ آپ کامیاب ھونے کے بعد خود سے ہمکلام ھوتے ھوٸے یہ کہہ سکتے ہیں ۔
کہ
” گزرتے کسی بھی لمحے میں , مشکل ترین وقت میں کسی نے میرا ساتھ نہ دیا سواۓ میرے رب کے “

ٹھیک ھے ۔۔!!!
آپ کہہ سکتے ہیں
کہ ھم ایک معاشرے میں بسنے والے لوگ ہیں ۔ اور ھم ایکدوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ لیکن آپ بتاٸیں ۔
کتنے ہیں آپ میں سے ,
جو یہ دعویٰ کر سکتے ہیں
کہ مشکل وقت میں جنھوں نے میرا ساتھ دیا
وہ آج احسان نہیں جتاتے ۔
بار بار آپ کے وجود پر اپنی کی ھوٸی اچھاٸیوں کے کوڑے نہیں برساتے ۔
بہت تکلیف دہ ھے
بہت زیادہ
کیونکہ آپ اگر لوگوں کے احسانات کی پٹری پر چلتے چلتے اپنی منزل پر پہنچ بھی جاٸیں ناں ۔
تو وہ منزل آپ کی نہیں ھوتی ۔
یا یوں کہ لیں
کہ آپ چاہتے ھوٸے بھی اس منزل کے اکیلے وارث نہیں بن سکتے ۔ بہت سی پُر تکبر آوازیں ھوں گی آپ کے پیچھے ۔
جو آپ کا سر فخر سے کبھی بھی بلند نہیں ھونے دیں گی ۔۔
میں بس اتنا کہنا چاہتا ھوں ..

کہ
اپنے حصے کے کام خود کریں
اپنے حصے کی جنگ خود لڑیں
اپنے حصے کا بوجھ خود اٹھاٸیں
اور
اپنے حصے کے درد خود سہیں ۔
یقین کریں
اپنے زخموں پر مرہم خود لگاٸیں گے تو جلدی ٹھیک ھو جاٸیں گے ۔ کیونکہ زخم بھی خوددار ھوتے ہیں ۔۔۔۔ !!!!

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Culinary Team

Attire

Website

Address


Multan