Zee Kay Studio
اشرافیہ جمہوریہ پاکستان کے حکمرانوں اور ان کے حواریوں نے جس طرح اپنی خواہشات اور شاہانہ طرز زندگی اور طرز حکومت کے لئے اب تک عوام کو جس طرح نچوڑا ھے اور اس پر ہم عوام کی مسلسل خاموشی ہماری آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑیں گی کیونکہ ہم عوام اپنے حقوق کی خاطر آواز نہ اٹھا کر اپنی آنے والی نسلوں کے لئے کیا پیغام چھوڑ کر جائیں گے؟
*اپنے آپ کو پہچانو*
*اپنی طاقت کا احساس کرو*
*Abuman Writes*
22/01/2025
*Broadcast Message*
میرے ایک نہایت ہی ہردلعزیز دوست نے اپنے محلے میں مسجد کی تعمیر اپنی مدد آپ کے تحت شروع کی تھی مگر مہنگائی کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ھوئے دوست احباب سے زیر تعمیر مسجد کے لئے تعاون کی اپیل ھے۔
جو دوست احباب اس سلسلے میں تعاون کرنا چاہئیں براہ کرم مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا
اللہ کی صحبت۔۔
بندگی اللہ کے سامنے ٹوٹل سرینڈر اور سبمیشن کو کہتے ہیں۔ نماز اِس سرینڈر کی تربیت ہے اور نماز کی رُوح کو اپنے ذاتی، سماجی، سیاسی اور معاشی معاملات سمیت زندگی کے ہر گوشے میں قائم کرنا ٹوٹل سرینڈر ہے۔
دوسرے الفاظ میں ایک نماز سے دوسری نماز کے وقفے کے درمیان بھی حالتِ نماز کا قیام بندگی ہے۔
یعنی اپنے سماجی، معاشی، انفرادی، سیاسی اور ذاتی معاملات میں اللہ کے سامنے نماز جیسی حاضری کا احساس وہ ٹوٹل سرینڈر ہے جِس کا مجھ سے مطالبہ ہے۔
اللہ کے مقصد کو جاننے کی تڑپ کو نیک جُستجو تو کہا جا سکتا ہے یہ جُستجُو انفرادی طور پر میرے لیے فائدہ مند بھی ہوگی لیکن اللہ کی جتنی معرفت میرے دور کی تقدیر نے طے کر دی ہے وہ مجھ سے کیے گئے مُطالبے کو پُورا کرنے سے ہی حاصل ہوگی۔
یعنی میرا حقیقی مقصد اللہ کا مجھ سے کیا گیا سادہ سا مُطالبہ پُورا کرنا ہونا چاہیے جو نماز پڑھنے سے شُروع ہوگا اور نماز کے قیام پر ختم ہوگا۔
یہ طے ہے کہ نماز پڑھے بغیر یہ قائم نہیں ہوتی،
جیسے فوجی جب تک فوج میں رہتا ہے اُسکی تربیتی مشقیں جاری رہتی ہیں ایسے ہی بندگی کے مستقل قیام کے لیے نماز لازمی ٹریننگ ہے جو ہر ایسے مسلمان کو بھی جاری رکھنی چاہیے جو سمجھتا ہے کہ وہ دین کی روح حاصل کر چکا، کیونکہ اللہ سے رابطے کا تسلسُل ہر امکانی غلطی سے روک دے گا۔
تبھی تو اسلام کا دعوٰی ہے کہ نماز برائی سے روک دے گی۔
اللہ کی مستقل صحبت میں رہتا کوئی بندہ جانتے بُوجھتے برائی کی طرف راغب ہو بھی کیسے سکتا یے۔
میں نماز کو اللہ کی صحبت ہی سمجھتا ہوں۔ چلتے پھرتے، سواری پر مسجد میں دفتر میں گھر پر، دوستوں اور دشمنوں کے درمیان اہتمام کے ساتھ اللہ کی صحبت اختیار کیا کیجیے، یہ کیا ہی خوب صحبت ہے۔۔۔
Copied
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan