PRP Mnsuam

PRP Mnsuam

Share

Photos from PRP Mnsuam's post 20/05/2026

مینگو سمال ٹری سسٹم کے حوالے سے موضع باغ و بہار خان پور رحیم یار خان فیلڈ ڈے کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مقصد آم کے باغبان حضرات تک آم کے سمال ٹری سسٹم کی افادیت و اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔اس پروگرام میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) عبدالغفار گریوال،مینگو گروورز اور یونیورسٹی کے شعبہ ہارٹیکلچر فیکلٹی نے شرکت کی۔اس موقع پر عبدالغفار گریوال نے آم کی سندھڑی ورائٹی سے سمال ٹری سسٹم کے تحت پیداواری ٹیکنالوجی پر روشنی ڈالی۔جس میں انہوں نے پھل کی برداشت آم کی کاشت کے بعد آم کی کانٹ چھانٹ کی مدد سے اسی سال آم کی پیداوار حاصل کرنے کے طریقہ کے بارے میں بتایا۔عبدالغفار گریوال نے یہ بھی بتایا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان سے 2019 میں شروع ہونے والی اس مینگو سمال ٹری سسٹم کی تحریک کو عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے اور اسی وجہ سے اس باغ میں کامیابی کے ساتھ مینگو سمال ٹری سسٹم کے ایک بلاک میں مینگو کی پیداوار حاصل کر لی گئی ہے۔شرکاء نے سیٹھ اکبر مینگو فارم کا دورہ بھی کیا۔

Photos from PRP Mnsuam's post 17/05/2026

ملتان۔محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں شعبہ موسمیاتی تبدیلی، گرین یوتھ موومنٹ کلب (GYMC) اور یونیسکو چیئر کے اشتراک سے “ورلڈ مائیگریٹری برڈز ڈے” کے حوالے سے جامع آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں اساتذہ، طلبہ، ماہرین ماحولیات، وائلڈ لائف افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا مقصد مہاجر پرندوں کے تحفظ، حیاتیاتی تنوع کی اہمیت اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر ڈاکٹر مقرب علی نے کہا کہ مہاجر پرندے قدرتی ماحولیاتی نظام کا اہم حصہ ہیں اور ان کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کمیونٹی، نوجوانوں اور تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ پرندوں کے قدرتی مسکن کے تحفظ، درختوں کی افزائش اور ماحول دوست طرزِ زندگی کو فروغ دیں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے حیاتیاتی تنوع محفوظ بنایا جا سکے۔تقریب میں طلبہ نے مہاجر پرندوں کے تحفظ اور برڈ بائیوڈائیورسٹی کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف پوسٹرز اور ماڈلز پیش کیے جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔ ان پوسٹرز اور ماڈلز میں پرندوں کے محفوظ مسکن، آبی ذخائر کے تحفظ، درختوں کی اہمیت اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو اجاگر کیا گیا۔اس موقع پر “ورلڈ پلانٹ ہیلتھ ڈے” کے حوالے سے پلانٹ فار لائف سوسائٹی کی جانب سے یونیورسٹی کیمپس میں شجرکاری مہم بھی چلائی گئی جس میں مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے تاکہ ماحول کو سرسبز بنایا جا سکے اور پرندوں کے لیے بہتر قدرتی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
تقریب میں ڈاکٹر محمد ندیم، پروفیسر ڈاکٹر عرفان بیگ اور دیگر مقررین نے مہاجر پرندوں کی ماحولیاتی اہمیت، ان کے عالمی سفر، اور موسمیاتی تبدیلی و رہائشی ماحول کی تباہی سے درپیش خطرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اجتماعی کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

Photos from PRP Mnsuam's post 12/05/2026

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشن کے زیر اہتمام ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سےیونیورسٹی خواتین کی جانب سے کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر سمعیہ عمبرین نے کہا کہ ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کی محبت، دعا اور قربانی انسان کی کامیابی، خوشیوں اور سکون کی بنیاد ہوتی ہے۔ماں، ماں ہوتی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔مزید کہا کہ دنیا میں ہر رشتہ وقت کے ساتھ بدل سکتا ہے مگر ماں کی محبت ہمیشہ بڑھنے کے ساتھ ساتھ بےلوس، بے مثال اور لازوال رہتی ہے۔ڈاکٹر آکاش فاطمہ نے کہا کہ ایک ماں راتوں کو جاگتی ہے اپنی خواہشات قربان کرتی ہے مگر اولاد کے چہرے پر خوشی دیکھ کر سب دکھ بھول جاتی ہے۔مزید کہا کہ قدرتی طور پر انسان سب سے پہلے ماں کی محبت شفقت اور تحفظ کو محسوس کرتا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر عمار مطلوب نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ایک اچھی ماں ہی ایک اچھا انسان بہترین شہری اور عظیم قوم کی بنیاد رکھتی ہے۔ماں اپنے بچوں کی پیدائش سے لے کر ان کی دینی و دنیاوی تربیت تک کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ڈاکٹر جاوید بن عالم اور ڈاکٹر انم بخاری نے کہا کہ ماں دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جس کی شان کو الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ماں اپنی پوری زندگی اولاد کی خوشیوں کامیابی اور سکون کے لیے وقف کر دیتی ہے۔اپنی خواہشات کو قربان کر کے بچوں کے خواب پورے کرنا ان کی تکلیف میں بے چین ہونا اور ان کی کامیابی پر دل سے خوش ہونا ماں ہی کا وصف ہے۔اس موقع پر یونیورسٹی سٹاف فیکلٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Old Shujaabad Road, Multan. Punjab
Multan