Botany Lovers

Botany Lovers

Share

28/10/2023

اک نظر دیکھ ذرا مسجدِ اقصٰی آقا
تیری عظمت کا نشاں تیرا مصلیٰ آقا
تھا جو اس امتِ مرحوم کا قبلہ آقا
آج اُس پر بھی ہے ابلیس کا قبضہ آقا

بُولَہَب شعلہ بہ کف سوئے حَرَم آئیں گے
کیا مسلمان یونہی دیکھتے رہ جائیں گے

فائق تُرابی

05/09/2023

بنی ہلال کی ایک لڑکی سے حضرت عمر رض بن خطاب کے صاحبزادے کا نکاح:
حضرت عمر بن الخطاب رضی اللّٰہ عنہ نے اپنے دورِ خلافت میں دودھ میں پانی ملانے کی ممانعت فرما دی تھی،ایک رات اطراف مدینہ میں (کسی ضرورت کےلئے) نکلے، اچانک ایک عورت کی آواز سنی،وہ اپنی لڑکی سے کہہ رہی تھی:
"بیٹی! تم نے ابھی تک دودھ میں پانی نہیں ملایا؟صبح ہونے کو ہے۔"
لڑکی بولی: "دودھ میں پانی کیسے ملاؤں،امیر المومنین نے تو اس سے منع کررکھا ہے۔"
بڑھیا: "اور لوگ بھی تو ملاتے ہی ہیں، تم بھی ملا لو،امیر المومنین کو کیا خبر؟۔"
لڑکی: "اگر عمر کو خبر نہیں تو رب عمر تو جانتا ہے،جب ان کی ممانعت ہے تو مجھ سے تو یہ نہیں ہوگا۔"اس لڑکی کی گفتگو حضرت عمر رضی اللّٰہ عنہ کو بے حد پسند آئی،صبح ہوئ تو اپنے صاحبزادہ عاصم کو بلاکر یہ سارا قصہ انہیں سنایا اور فرمایا: "جاؤ دریافت کرو وہ لڑکی کون ہے؟" عاصم گئے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ اس لڑکی کا تعلق قبیلہء بنی ہلال سے ہے،حضرت عمر رضی اللّٰہ (کو آکر اطلاع کی یہ سن کر آپ) نے عاصم سے فرمایا: "بیٹا! جاؤ اس لڑکی سے نکاح کرلو، وہ یقیناً اس لائق ہے کہ اس کے بطن سے ایک شہسوار پیدا ہو جو تمام عرب کی قیادت کرے۔"چنانچہ عاصم نے اس لڑکی سے نکاح کرلیا،اس کے بطن سے ام عاصم بنت عاصم بن عمر بن خطاب پیدا ہوئیں۔ام عاصم کا نکاح عبد العزیز بن مروان بن الحکم سے ہوا اور ان سے عمر بن عبد العزیز پیدا ہوئے(رضی اللّٰہ عنہم)
{سیرۃ عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ ص:١٤}

Want your school to be the top-listed School/college in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Multan